نوائے وقت کی خبر کے مطابق پاکستان کے شہری جو پہلے ہی شجرکاری میں ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں انہوں نے مخصوص وقت میں سب سے زیادہ موم بتیاں جلانے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ یعنی اگر آدمی چاہے تو سب کچھ ہو سکتا ہے صرف ہمت اور ارادے کی ضرورت ہے۔ اس ریکارڈ کو بنانے کیلیے ٹیم ورک اور منصوبہ بندی کی ضرورت تھی۔ دونوں کام احسن طریقے سے انجام پائے اور ۱۱۸ افراد نے ۳۵ منٹ میں ۳۵۴۷۸ موم بتیاں جلانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت کی وزیروں کی فوج ظفر موج بھی کچھ ایسا ریکارڈ قائم کرے کہ رہتی دنیا تک کوئی نہ توڑ سکے۔ ان کے پاس بہت سارے طریقے ہیں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے۔ وہ بغیر تنخواہ کے کام کر کے ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ وہ مقروض قوم کا پیسہ بچانے کیلیے اپنی رہائش گاہوں سے اپنی اپنی گاڑیوں کی بجائے عام بسوں میں سفر کر کے یکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی جیب سے ایک سکول قائم کر کے گینز بک میں اپنا نام درج کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے کرپٹ ساتھیوں کا مواخذہ کرنے کیلیے ان کی اسمبلی کی رکنیت کینسل کرا سکتے ہیں۔ وہ اپنے ہی ملک میں لڑی جانے والی اپنوں ہی کے خلاف جنگ رکوا کر وہاں امن قائم کرکے امن کا نوبل انعام حاصل کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
3 users commented in " گینز ورلڈ ریکارڈ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackبڑے مخولیه هیں جی آپ
کبھی کوےکو بھولوں پر والہانه هوتےدیکھا ہے یا کبھی کسی بلبل کو گند پر ٹھونگیں مارتے هوئےدیکھا ہے ؟؟
سلام
ھمارے حکمران رشوت لینے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر رھے ھیں
آہ کیسے مشورے دے رھے ھیں جو انھوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا ھوگا
حکمرانوں کو ایسے مشورے دے کر شرمندہ نہ ہوں
منجانب :وزارت بہبود وزراء - حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان
Leave A Reply