کل ہم نے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان دیکھی اور ہماری توقع سے ہٹ کر بنائی گئی یہ آرٹ فلم مسلم کاز کی بہترین ترجمانی کرتی ںظر آئی۔ اس فلم میں ہندومسلم کی تفریق اور مسلمانوں کو امریکہ میں پیش آنے والے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہاپسند تنظیمیں شاہ رخ خان کے پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت میں بیان کو بہانہ بنا کر اس فلم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ یہ ایک اوسط درجے کی فلم ہے جس کو سلم ڈاگ ملینئر کی طرح ایک کہانی بیان کرنے کے انداز میں فلمایا گیا ہے۔
ہماری توقع سے ہٹ کر فلم سے مراد فل ایک بیمار آدمی کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے ٹریلرز سے یہ لگ رہا تھا شاید ہیرو اور ہروئن وقفے تک ہنسی خوشی نارمل زندگی گزار رہے ہوں گے جس میں مزاح کی چاشنی ڈال کر فلم کو دلچسپ بنایا گیا ہو گا۔ وقفے کے بعد ہیرو پر امریکی ظلم دکھایا جائے گا جس کی وجہ سے ہیرو بیماری کا شکار ہو جائے گا اور اس طرح باقی فلم اس کی جدوجہد پر آگے بڑھے گی۔
سہاگ رات کے سین میں ہم بستری پر بولے گئے فحش مکالموں کو چھوڑ کر یہ فلم فیملی کیساتھ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ پتہ نہیں فلم ساز نےان مکالموں سے کونسا مقصد حاصل کیا ہے۔ چلیں یہ شکر ہے بات مکالموں تک محدود رہی اور انہیں سین میں منتقل نہیں کیا گیا۔
مسلمانوں کو امریکہ میں پیش آنے والے مسائل کو بہترین انداز میں پیش کر کے فلم ساز نے کمال کر دیا ہے۔ اس فلم کی ایک اور خوبی غیرامریکیوں کو امریکہ کی سیر کرانا ہے۔ کچھ عرصے سے مسالہ فلموں سے ہٹ کر جو فلمیں بنائی جا رہی ہیں یہ فلم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اگر یہ فلم کامیاب ہو گئی تو ہم سمجھیں گے کہ اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں اور وہ آئٹم ڈانس اور مزاح کیلیے فلم دیکھنے نہیں جاتے بلکہ بہترین موضوع کی بھی پذیرائی کرتے ہیں۔
اس فلم میں شاہ رخ اور کاجل کے کلوزاپ مناظر نے بہت بور کیا۔ ہو سکتا ہے چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی پر یہ لوگ اچھے لگیں۔ اگر اس فلم میں ان دونوں کی بجائے کسی نوجوان جوڑے کو متعارف کرایا جاتا تو شاید پرفارمنس مزید بہتر ہو سکتی تھی۔ شاہ رخ کی ایکٹنگ مصنوعی مصنوعی سی لگ رہی تھی۔ فلم چونکہ امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی پر بنی ہے اس لیے اس میں بہت سارے انگلش کردار بھی نظر آتے ہیں جو فلم میں انگریزی کی ملاوٹ کو بڑھا دیتے ہیں۔ فلم میں ہندی مکالموں کا انگریزی میں کیپشن تو نظر آتا ہے مگر انگریزی مکالموں کا ہندی میں کیپشن کم از کم امریکہ میں نہیں دکھایا گیا۔ ہو سکتا ہے اس ترجمے کا اہتمام انڈیا اور پاکستان میں کیا گیا ہو۔
فلم اتنی بھی بری نہیں ہے کہ اسے بالکل نظر انداز کر دیا جائے۔ ایک بار تو فلم دیکھی ہی جا سکتی ہے۔ مسلم کاز کے اضافی نمبروں کیساتھ ہم اس فلم کو دس میں سے سات نمبر دیں گے۔
33 users commented in " مائی نیم از خان "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackیہ امر میری سمجھ سے باہر ہے کہ ۹/11 کا دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں سے کیا تعلق ہے۔ اور کیونکر ممکن ہے۔ نیز اس موضوع پر بننے والی فلموں سے کیا امریکی سیکیورٹی یا عوامی رائے میں اپنی بیوقوف حکومتی نظام پر کوئی اثر چھوڑا یا نہیں؟
ڈاون لوڈ کر لی ہے، دیکھنے کے بعد ہی پتہ لگے گا کیسی ہے، ویسے سنا ہے کہ اچھی ہے۔
لگتا ہے بہت فلمیں دیکھنے لگ گئے ہیں آج کل، اس فلم کا موضوع اچھا تو لگ رہا ہے کوشش کروں گا کہ دیکھوں۔
افضل صاحب
ہم نے بلاگز کو اور اردو انٹر نیٹ پر لکھنے کو آپ کے بلاگ سے سیکھا کیونکہ ہماری فیلڈ یہ نہیں اس لیئے اردو ٹائپ کرنے سے واسطہ نہ پڑا
وقت کے ساتھ ساتھ دیکھتے رہے کہ آپ کے خاص احباب قادیانی اور رافضی ہوتے چلے گئے، اس سے پہلے آپ نے اپنے چند عقائد کا پرچار کیا تو ماتھا ٹھنکہ تھا
اب تو آپ اچھی خاصی فلموں کی تبلیغ کرنے لگے ہیں آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اگر انسان مین کوئی برائی ہو تو کم از کم اس پر دوسروں کو تو نہ لگائے کیوں اعمال جاریہ بناتا ہے
لیکن ہوتا ایسا ہے جن سے محبت ہوتی ہے عمال بھی ان ھی جیسے صادر ہونے لگتے ہیں
شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
احمد صاحب
آپ کی طنز سر آنکھوں پر اور خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ نے ہماری وجہ سے بلاگز پر آنا شروع کیا۔
خدارا یہ رافضی اور قادیانی کی رٹ چھوڑیے اور وقت کیساتھ چلیے۔ زمانہ بہت آگے نکل چکا ہے۔ جدید دور میں رہ کر مسلمانوں کی اصلاح ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسے آپ بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
بہت افسوس ہوا کہ آپ اسکو طنز جانے
وہ وقت سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جب انسان اپنی خطا میں شیر بن جائے،کم از کم غلطی کا احساس تو رہے
وقت کے ساتھ چلنا اسی کو کہتے ہیں جیسے عیسائی کرتے ہیں؟جیسے جو ضرورت پڑتی ہے اپنا مزہب ویسا کر لیتے ہیں
وقت دین کے تابع نہ ہو تو آپ پر دین کہاں لاگو ہوا؟دین آپ کو اللہ کے غلامی دینے کو آیا ہے آپکی غلامی میں دین نہیں آیا
اگر ان لوگوں کی رٹ نہ لگتی تو آپ بھی انہی سے ہوتے آج ( ویسے اب اور کل کا اللہ حال جانتا ہے یا قریبی لوگ )۔ دوست مسلمان کی اصلاح میں یہ بھی شامل ہے کہ انکو فتنوں سے بچاؤ
کیا آپ کو قادیانی اب مسلمان لگنے لگے ہیں؟۔
رہے رافضی تو آپ صرف اتنا ہی ثابت کردیں کہ رافضی قرآن کو صحیح اور مکمل جانتے ہیں اور انکے اماموں کا رتبہ نبیوں سے افضل نہیں ہے تو آپ کی بیعت کر لیں گے
اگر آپ ان ہی میں سے ہیں تو الگ بات ہے صاف بتا دیں تب کبھی بھی آپ کو نصیحت نہین کریں گے البتہ پھر دعا کرنا ہوگی
رہی بات مسلمانوں کی اصلاح کی تو یہ کام مشکل نہیں مگر نفس پر بڑا بھاری ہوتا ہے اور اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے جسنے کمتر کو بھی اس کام سے لگا رکھا ہے۔اپنی مسجد اور علاقہ میں اپنی طاقت کےمطابق کام ہورہا ہے
رنگ اسی کا چڑھتا ہے جس سے محبت ہوتی ہے
کچھ لوگ مزاروں سے مانگنے اور حولے کی دیگ پر بیٹھنے کو دین کی خدمت سمجھتے ہیں، علم اور تعلیم کی جب تک کمی رہے گی ان کی دوکانیں چمکتی رہیں گیں، اپنی لفاظیوں، چرب زبانی اور معصوم لوگوں کے جزبات سے کھیل کھیل کر ان لوگوں نے دین کا حلیہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اللہ اور اس کے رسول ص کی تعلیمات کسی کے دین کو برا کہنے سے منع کرتی ہیں، مگر موصوف کا بس نہیں چلتا کہ وہ اسی دین کے ماننے والوں کو رافضی کہہ کر بھون ڈالیں، بس زرا موقع ملے تو۔
رہی جہاں تک فلم دیکھنے کی بات تو آج کی دنیا میں بمع موصوف کہ کون یہ قسم کھا سکتا ہے کہ اس نے آج تک کسی نامحرم کی تصویر تک نہیں دیکھی۔
میں یہاں کیسی برائی کی حمایت نہیں کررہا ہوں، مگر کسی بھی غلطی یا جرم کے سرزد ہونے پر مجرم کی نیت دیکھی اور جانی جاتی ہے اور اس کے بعد سزا کا تعین کیا جاتاہے۔ اور میرے نذدیک جانتے بوجھتے ہوئے لوگوں کو دین سے گمراہ کرنا اس بڑا گناہ ہے۔ کیونکہ قران میں “ فتنہ پھلانے والے کو قتل کرنے والے سے بڑا مجرم کہا گیا ہے“
سہاگ رات کے ڈائیلاگ تفصیل سے قلم بند کئے جائیں تا کہ ملک و قوم کے نوجوانوں کا بھلا ہو اور ان کو فلم ڈاونلوڈ نہ کرنی پڑے
ویسے ڈاونلوڈ ہو کس لنک سے رہی ہے یہ فلم؟
دیکھ لی ہے، اچھی فلم ہے۔
جنہیں ڈاون لوڈ نہ کرنے کا دکھ ہے انہیں تفصیلی ڈائیلاگ ای میل کر دیے جائیں تا کہ ان کی تشنگی دور ہو اور چراغ تلے اندھیرا کم ہو۔ بعض نوجوانوں کے لیے customized ڈائیلاگ مہیا کرنے پر بھی غور کیا جائے۔
افضل صاحب کیا میں جان سکتا ہوں کہ میرے تبصرے آپ نے کیوں مٹا دیئے،جبکہ مینے ایک بہت بڑی غلط فہمی جو کہ احمد لوگوں کے ذہن میں ڈالنے کی کوشش کررہا تھا کی وضاحت پیش کی تھی
اگر میرا تبصرہ پوسٹ سے غیر متعلق تھا تو احمد کاتبصرہ بھی غیر متعلق تھا آپکو وہ بھی مٹا دینا چاہیئے تھا اب انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ یا تو اپ میرا تبصرہ بھی لگائیں یا احمد کا بھی مٹا ئیں!
عبداللہ صاحب، ہم نے احمد صاحب کے وہی تبصرے رہنے دیے ہیں جن میںانہوں نے ہمیں مخاطب کیا ہے۔ ان کے وہ تبصرے مٹا دیے ہیں جن میںوہ آپ کیساتھ مکالمہ کر رہے تھے۔
کیونکہ اب کاری ضرب پڑگئی تھی لہذا انکے بھائیوں کی طرف سے “بیرونی امداد“ تو آنی ہی تھی
مگر اچھا ہوا سب کا مکروفریب واضح ہوا
اللہ پاک احقر کو اپنی اور اپنے پیاروں کی محبت نصنیب فرمائیں
ًٰآمین
سبحان اللہ ایک اتنے بڑے فراڈ کو غلط فہمی دور کرنا کہا جارہا ہے۔ اللہ ہی ہدایت دے تو دے
میں تبصرے ختم کرنے کے حق میں نہیں۔ صرف وہی تبصرے ختم ہونے چاہئے جن میں گالی گلوچ ہو، ورنہ باقی کے تبصرے چاہے پوسٹ سے متعلق نہ بھی ہوں ان کو رہنے دینا چاہے کہ بہت سے لوگ جو بلاگ نہیںلکھتے مگر تبصرہ ضرور کرتے ہیں کا خاکہ بنانے میں مددگار ہوتے ہیں، جیسے میرا خیال تھا کہ عبداللہ کرنٹ افیئرز پر ہی متعصب تھا پر اب لگتا ہے کہ تاریخ میں بھی یہی حال ہے۔
بدتمیز صاحب
ہم خود تبصرے ہٹانے کے حق میں نہیںہیں مگر جب بات شیعہ سنی وہابی کے درمیان مکالمے بازی تک جا پہنچے تو پھر آپ بتائیںآدمی کیا کرے۔ ہم دل پر پتھر رکھ کر تبصرے ہٹاتے ہیں کیونکہ ہمیں اندیشہ ہوتا ہے کہ بحث کہیں فرقہ بندی کو مزید پھیلانا نہ شروع کر دے۔ آپ کو معلوم ہی ہے مسلمان پہلے ہی متحد نہیں ہیں اور ہم ان کا شیرازہ مزید بکھیرنے میں اپنا حصہ نہیںڈالنا چاہتے۔
افضل صاحب اگر آپ واقعی فرقہ بندی سے گھبراتے ہیں تو پھر تو آپکو احمد کے بے شمار تبصرے مٹا دینا چاہیئے تھے جن میں وہ نام لے لے کر دوسرے فرقوں کو برا کہتا رہا ہے!
بدتمیز سیاست پر مجھے متعصب ہونے کاالزام دینے کی وجہ تو صاف ظاہر ہے مگر تاریخ میں متعصب بنانے کی وجہ جان سکتا ہوں؟
اگر نصیر الدین طوسی کے بارے میں کچھ لکھا ہے تو وہ میری لکھی ہوئی تاریخ نہیں بلکہ مجھ سے اور تم سے کہیں ذیادہ پڑھے لکھے لوگوں کی تحریر ہے جس کو مینے صرف نقل کیااور ہر مذہب اور مسلک میں اچھے اور برے سب طرح کے لوگ رہے ہیں باقی تم فلحال میری فکر کرنے کے بجائے اپنی نالج میں اضافہ کرو تو وہ تمھارے لیئے ذیادہ فائدہ مند ہوگابہتر ہے کہ تم تاریخ کے اس حصے کا خود مطالعہ کرو اور پھر کون متعصب ہے اور کون نہیں کا فیصلہ کرنا!
رہی تبصرے کرنے کی بات تو جن لوگوں کو اس پر اعتراض ہو وہ صاف صاف کہہ دیں تاکہ میں انہیں تنگ کرنے سے باز آجاؤں!
افضل صاحب ۔
آپ ایمان کے تین درجات سے تو بخوبی واقف ہیں، اب اگر برائی کو ہاتھ سے روکنا مشکل ہو تو کم از کم ایمان کے اس درجے کو بحال رہنا چاہئے کہ اسے زبان سے برا کہا جائے۔
احمد جیسے لوگ جس طرح دین کا نام لے لے کر فتنا برپا کر رہے ہیں، اگر آپ کے فورم پر کوئی اس کے فریب سے لوگوں کو بچاکر دین کا اصل اور حقیقی روح سے روشناس کرنے کی کوشش کرتاہے تو میرے خیال میں اس اجر عظیم سے اللہ آپ کو بھی فیضیاب کرے گا۔
میں کیسی کے ساتھ ذیادتی کا قائل نہیں مگر جو دین کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کرے ان کے مقابلے میں حق کا ساتھ دینا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے اور اس کے لیے آپ کے فورم میں گنجائش ہونی چاہے۔
آپ حوصلہ رکھیں کیونکہ حق گوئی امبیا کی میراث ہے اور اللہ آپ کو حق کا ساتھ دینے پر ضرور اجر عظیم سے نوازے گا۔ آمین، ثمہ آمین۔
عبداللہ صاحب
ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم فرقہ بندی پر مشتمل تبصرے چن چن کر ہٹا دیں۔ تھوڑا وقت دیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ یہ کام کسی طرح آسان طریقے سے ہو جائے۔
افضل صاحب
اب آپ سے بھی ایک دو باتیں ہوجائیں
1۔ مسلمان مین تفرقہ پھیلانا بے سک جرم عظیم ہے مگر منافقین اور مرتدوں کو مسلمانوں میں چھپانا بھی اتنا ہی بڑا جرم ہے
2۔مسلمان ہونے کی شرائط ہیں۔ آپ سے کتنی آسان سا تقاضہ کیا تھا کہ اپنے بھائیوں شیعوں کے قرآن پر ایمان کو ثابت کردیں چلین اتنا ہی کافی ہے مگر آپ تو کیا آپ کے مرشد حضرت مودودی بھی یہ ثابت نہ کر سکے
3۔آپ کے ہی ان بلاگز پر آپ کے بھائی بند اور بہنیں مسلمانوں اور علماء کو گالی گلوچ کرتے رہتے ہیں وہاں آپ کو کچھ نہیں ہوتا
4۔آپ کی اپنی اوقات کیا ہے؟امام ابو حنیفہ، امام مالک ، سے لیکر آج تک اور پہلے کے لوگوں نے بھی شیعوں اور ان جیسوں کو دین سے خارج قرار دیا ہے ان س ےنکاح حرام اور انکا زبیحہ بھی حرام۔ آپ کس حیثیت سے اس طرح کا فلسفہ ہانکتے ہیں؟ اگر آپ ساف کہ دیں کہ آپ بھی شیعہ یا قادیانی ہیں تو بخدا آپ کے بلاگ پر بھی کبھی نہیں آئیں گے لکھنا تو دور کی بات ہے
5۔آپ قادیانیوں کو مسلم قرار دلوانے کی مہم کیوں شروع نہیں کرتے؟ یہ تو آپ کی بڑی رواداری ہوگی اور کسی کی آنکھ کا تارا بھی بن جائیں گے اور لندن سے محبت الگ ملے گی
6۔آپ کیوں پاکستان اور وہاں بسنے والے مسلمانوں کا رہنا رہتے ہیں؟ جب اس ملک پر آپ کے لوگوں کا کلی قبضہ ہے تو جہ بھی ہورہا ہے وہ آپ سب کی رضا ہے۔ اب یہ شام غریباں بند کریں اور اپنے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کریں آپ کی اس کوشش کو ہم بھی پسند کریں گے۔
7۔دیکھیں اگر آپ کھل کر ڈرے بنا اپنا آپ سامنے لائیں گے تو کوئی غلط فہمی بھی نہ ہوگی اور نہ ایسی نوبت آتی کہ ہم آپ کو کہتے کہ برائی کی تشہیر مت کریں، ہم کو پتا ہوتا کہ یہ فلم و ناچ گانا آپ کے مزہب کا حصہ ہےتو یہ گستاخی ہم نہ کرتے
یار آپ لوگ اتنے سارے ہو یہاں پھر بھی اتنے سہمے ہوئے ہو کہ حقیقت چھپاتے ہو۔ اسی طرح ایک عورت جسکا بلاگ بھی ہے اسکے شیعہ ہونے کی گواہی آپ میں سے ہی ایک صاحب نے انکا تعارف کرواتے دی تھی اور اس کی باتیں بھی صاف بتاتی ہیں مگر خوف اتنا کہ جھوٹ بول گئی
محترم
جس طرح دوکان دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہاں کیا بک رہا ہے وہاں سے اسی جیسی توقع رکھی جاتی ہے آپ لوگ بھی براہ کرم اپنی پہچان کروادیں اسی میں سب کا بھلا ہے
خیر اندیش
اصلاح
رونا روتے رہتے ہیں۔۔
بات بدتمیز کی درست ہے
گالی گلوچ اور فحش بازی کو مٹانا لازم ہے مگر باقی بات رہنی چاہیئے اور بات دلیل سے کرنی چاہیئے اگر دلیل نہیں آتی تو کسی کو بلالو۔
ہم نہیں سمجھتے کہ کسی ایک کے دل نے بھی نصیحت نہ پکڑی ہو اب تک۔ زیادہ نہیں تو کچھھ نہ کچھھ ضرور سوچا ہوگا ۔ اتنی ظلمت میں اتنا بھی ہوگیا تو بہت ہے
افضل صاحب ان جیسے ذہنی مریضوں کا صرف ایک ہی علاج ہے کہ انکا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،حد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسروں کا دین ٹٹولنے والے اپنا دین ٹھیک کرلیں تو انسانیت کو سکون آجائے،جس دین کا مطلب ہی امن و سلامتی سب کے لیئے تھا اسے ان جیسے لوگوں نے ہی دہشت گردی کی مثال بنا کر رکھ دیا ہے،
یہ دونوں حضرات جو لگتا ہے ایک ہی اشخاص ہیں اپنے ہی بھائیوں کے بلاگز پر بھی پناہ کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں
ان صاحب نے فرمایاکہ دلیل سے بات کریں ۔
اگر یہ بخاری پر ایمان رکھتے ہوں تو ۔
سعید بن یحیی بن سعید قرشی، یحیی بن سعید، ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ، ابوبردہ، ابو موسی کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ کون سااسلام افضل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا کہ اس شخص کا اسلام جس کی زبان سے مسلمان ایذاء نہ پائیں ۔
بخاری جلد اول حدیث 10
راوی :سعید بن یحیی بن سعید قرشی، یحیی بن سعید، ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ، ابوبردہ، ابو موسی
بے شک مسلمان
مگر منافقین اور مرتدین پر سختی کا حکم دیا
نبی نے اپنے صحابہ کو برا بھلا کہنے سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں پر لعنت کی اور انکے جنازے تک میں جانے سے منع فرمایا
جو لوگ۔۔۔
قرآن کو غلط کہیں کہ اصلی قرآن مہدی کے پاس ہے
صحابہ کرام کو گالیاں دیں
خود ساختہ اماموں کو بنی پاک اور انبیاء سے افضل جانیں
کسی اور پر وحی کے نزول کو مانیں
بلا شک و شبہ کافر ہیں
ایمان کی درستگی میں کیا برائی ہے؟۔
کیا اللہ کے نبی پر ایمان لانے والوں اور ہم نے اسلام پینطانے والوں اور اللہ کے نبی کی بیویوں کو گالیاں دینا شراف کا کام ہے؟ عقل والا کام ہے؟اس سے بڑی اور دہشتگردی اور کیا ہوگی؟۔پم نے 5 سال شیعوں میں گرازے ہیں صبح شام انکی تو عبادت ہی تبراء بازی رہی
آپ غم نہ کریں یہ بلاگز 90٪ سے بھی زیادہ آپ ہی کے لوگوں کے ہیں۔اکثر تو کود شیعہ ہیں ، چند قادیانی ہیں اور باقی زیادہ تر آپ پر سب سے زیادہ جان نثار جماعتی ہیں۔ تم لوگوں کے بلاگز پر اور کتنے لوگ آتے ہیں؟ کسی نے تبصرہ کیا کبھی؟۔تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو اب کسی اور سے بائیکاٹ کیسا؟۔
ہمیں کوئی ایک بلاگ بتادو جو تمہارے اس قبیلیے سے تعلق نہ رکھتا ہو؟۔نوازش ہوگی
اصلاح!۔
ہم تک اسلام پہنچانے والوں۔۔۔
شرافت—
احمد آگر آپ کا کہنا ہے کہ بقول آپ کے یہ سب لوگ غلط اور ایمان سے ہٹے ہو
محترم بدتمیز صاحب
کون لوگ؟
اور بقول ہمارے کیا؟ یہ ہمارا آپ کا مسئلہ ہے ہی نہیں یہ تو بات تو دین کے اصولوں کی ہے اور یہ بات نبی پاک سے لیکر بڑے بڑے دین کے اماموں کی ہے۔ ہم نے کوئی نئی بات کردی کیا؟۔شیعوں نے بھی کوئی نئی بات نہیں کی، انکا فتنہ بھی پرانا ہے اور یہ بات بھی پرانی ہے
نبی پاک کی زندگی میں ہی فتنوں نے جنم لینا شروع کردیا تھا انکی سرکوبی بھی کی جاتی رہی انکی وفات کے بعد تو خیر ادھم ہی مچ گیا یہ جو آغاز میں سب ہوا اسکو شام اور ایران کے لوگوں نے جلا بخشی۔آپ جعلی نبیوں، مہدیوں کی لسٹ میں دیکھیں 80٪ ایرانی نسل ہیں
کیا آپ نے انکے عقائد پڑھے ہیں؟کیا آپ نے اس بارے میں احادیث اور بڑے بڑے دین کے مجددوں کو پڑھا ہے؟ اگر نہیں تو اتنے زور شور رافضیوں کی ہم رکابی کیوں؟-معلوم نہ ہونا جرم نہیں معلوم نہ کرنا جرم ہے
شکوہ رافضیوں سے یا قادیانیوں سے نہیں وہ تو ایسا ہی کریں گے مگر انکی محبت میں جھومتے مسلمانوں سے ضرور ہے
بخاری شریف پر تو ہر مسلمان کا ایمان لازم ہے مگر کیا شیعہ بھی ایمان رکھتا ہے؟-دلیل بھی دی تو کیسی بودی جو اپنے ہی خلاف جارہی ہے
اگر تقیہ کرکے جھوٹ بولنے لگو تو سوچ لینا کہ جب بقول شیعوں 3 کی سوا سب مرتد ہوگئے ( استغفراللہ) تو ان سے روایت کی گئی احادیث کا کیا ہوگا؟ اور اور لکھنے والوں نے شیعوں بارے کیا حکم دیا ہے؟۔
جتنا زور لوگ باتیں کرنے پر لگاتے ہیں، یہ توانائی خود عمل کرنے پر لگائیں تو آخرت سنور جائے۔ ایسے قیامت تک بھی لگے رہیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
یہ توانائی، وقت اور سرمایا اپنے تزکیہ نفس پر استعمال کیجیے۔ شکریہ۔
افضل بھائی ویسے کسی روز ایک پوسٹ صرف احمد صاحب کے تبصروں کے لئے ہی رکھئے۔ بلکہ ایسا کیجئے کہ عنوان رکھ دیجئے کہ “کیا شیعہ مسلمان ہیں؟“ باقی کا کام یہ خود ہی سنبھال لیں گے۔ سال 2008 میں جب اسرائیل نے غزہ کے علاقہ میں آپریشن شروع کیا تو خبر تھی کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک اس لئے خاموش ہیں کہ اس بہانے حماس کو ذرا “پھینٹی“ لگ جائے تاکہ ان کا اور ایران کا دماغ ٹھکانے آجائے۔ وجہ؟؟؟ کیونکہ وہاں بسنے والے اکثر شیعہ ہیں۔ ایران اور سعودی عرب۔ اگر ان دو ممالک میں پروان چڑھنے والے فتنوں کا سدباب کردیا جائے تو امت بھی متحد ہوجائے اور مسلمان کوئی طاقت بھی بن جائیں لیکن بات وہی کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے؟ 🙂
بلی گلے میں گھنٹی آسان ہے
قرآن کو آپ لوگ تسلیم کرلو
صحابہ پر تبراء بازی بند کرکے ایمان دار بن جاؤ اور احادیث مان جاؤ
ختم نبوت پر ایمان لے آؤ اسکے لیئے اپنے اماموں کو معصوم کہنا اور وحی کا اترنا جیسے باطل کام چھوڑ دو
اور مسلمانوں کو خمینی اور دیگر بد بخت شیعہ کافر کہتے ہیں بند کو دو
اور
غداری سے ہوسکے تو توبہ کرلو
پھر تمکو مسلمان جان کر عزت اکرام سب دیں گے
Leave A Reply