پچھلے دنوں ہم نے ایک سروے میں یہ سوال پوچھا تھا کہ مسلمان کب سپرپاور بنیں گے۔ اس کا نتیجہ کچھ اس طرح تھا۔

n

مسلمان کب ورلڈ پاور بنیں گے
View Results

یعنی کچھ کے خیال میں سو سال بعد بنیں گے اور کچھ تو سمجھتے ہیں کہ کبھی نہیں۔

اسی طرح کا اندازہ پاکستان کی ترقی کے بارے میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ ویسے تو موجودہ حالات و واقعات سے ہر کوئی پیشین گوئی کر سکتا ہے کہ پاکستان کب ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

اگر ہمارے ہاں جعلی ڈگری ہولڈر دوبارہ ایم این اے کا انتخاب جیت سکتے ہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر وزارتیں حاصل کیے بیٹھے ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ منزل ابھی بہت دور ہے۔

اگر ایک پارٹی کارکن کی جیل سے رہائی کیلیے صدر زرداری مخصوص قیدیوں کی سزائیں کم کر سکتے ہیں بلکہ آج ہی ہائی کورٹ سے وزیرداخلہ رحمان ملک کی سزا کی بحالی کے بعد ان کی سزا معاف کر سکتے ہیں تو پھر یقینی طور پہ منزل ابھی بہت دور ہے۔