ایم کیوایم پر تعمیری تنقید جسے نعمان صاحب نے تعصب کا نام دیا ہے کی چند بنیادی اور اہم وجوہات ہیں۔
ان وجوہات کو گننے سے پہلے ہم اس روایت کی مزمت کریں گے جس میں مخالف پارٹیوں کی برائیوں کا حوالہ دیکر اپنی پسندیدہ پارٹی کی برائیوں کو ہر کوئی جائز قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔
1۔ ایم کیو ایم کی بنیاد لسانی بنیادوں پر رکھی گئی۔ اردو سپیکنگ کمیونٹي پر ہونے والے مظالم کا بدلہ ایم کیو ایم نے ظلم سے ہی لیا۔
2۔ ایم کیوایم ڈکٹیٹر مشرف کے ہر جائزناجائز اقدامات میں اس کیساتھ کھڑی رہی حتی کہ بارہ مئی اور پھر نو اپریل کے واقعات میں خوب غنڈہ گردی کی۔
3. ایم کیو ایم کے سربراہ برطانیہ کی شہریت لیکر اس کی جھولی میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں۔ کراچی والوں کا یہ سب سے بڑا گلہ ہے کہ کراچی پر وہ لوگ بھی بیان داغ دیتے ہیں جنہوں نے کراچی زندگی میں دیکھا تک نہیں مگر وہ الطاف بھائی کی کراچی کی سیاست میں عمل دخل کا برا نہیں مناتے جبکہ الطاف بھائی کو کراچی سے گئے ہوئے کئی دھائیاں بیت چکی ہیں۔
4.ایم کیو ایم کی شروع کی غنڈہ گردی کی وجہ سے جو بدنامی ہو چکی ہے اس کا ازالہ کرنے کی بجائے اسے جب بھی موقع ملا ہے اس نے دہرایا ہے۔
5۔ایم کیوایم نے پچھلی کئی دہائیوں سے اپنا منشور بنا رکھا ہے کہ جو بھی پارٹی حکومت میں آئے اس کیساتھ اتحاد کر لو۔ اس کی یہ موقع پرستی اس کے تمام اصولوں کو ملیامیٹ کر دیتی ہے۔
ایم کیو ایم میں بہت ساری خوبیاں بھی ہیں مگر ان کی غنڈہ گردی اور الطاف بھائی کی لندن میں رہائش ان خوبیوں کو نیچے دبا دیتی ہے۔ ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے، اس نے چھوٹے طبقے کو نمائندگی دی ہے، فی الحال کرپشن سے پاک ہے، صرف کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر جب قتل و غارت کی بات آتی ہے تو ایم کیو ایم کا ذکر ضرور آتا ہے جو ان تمام خوبیوں کو پس پشت ڈال دیتا ہے۔
31 users commented in " یہ تعصب نہیں تنقید ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاور ان کا تضاد یہ ھے کہ غریب طبقہ جو دیار غیر سے پاکستان کو زرمبادلہ بھیجتا ھے اسے طعنہ دیتے ہیں،کہ تم کیوں اس ملک کے معاملات پر بات کر تے ہو۔
میں تبصرہ لکھنے سے پہلے ہم اس روایت کی مذمت کرونگا جس میں کچھ لوگ اپنی رائے کو اکثریت کی رائے خیال کرتے ہیں۔
۔ ایم کیو ایم کی بنیاد مہاجروں پر ڈھائے جانے پر مظالم کے بعد رکھی گئی۔ ایم کیو ایم نےمہاجروں پر ہونے والے مظالم کا بدلہ کس سے لیا ۔ذرا ان لوگوں کے نام تو بتائیں ؟؟؟
2۔ ۔ اگر ایم کیوایم ڈکٹیٹر مشرف کے ساتھ رہی تو ماضی میں جماعت اسلامی ڈکٹیٹر ضیاء کے ساتھ تھی، ن لیگ کے لیڈران ڈکٹیٹر ضیاء کی گود کےکھلائے ہوئے ہیں۔ق لیگ ڈکٹیٹر مشرف کے ساتھ رہی۔ متحدہ مجلس عمل مشرف کی بی ٹیم بی رہی اور پی پی کے مشرف کے ساتھ خفیہ تعلقات رہے۔صرف اعتراض ایم کیوایم پر ہی کیوں ؟؟؟ بارہ مئی اور کے واقعات کی ریکارڈنگ یا تصاویردیکھ لیں تاکہ آپ کو پی پی اور اے این پی کے کرتوت بھی نظر آئیں۔
3۔ الطاف حسین صاحب کو اب واپس وطن آجانا چاہیئے۔
4۔ جو چیزبدنام ہو جائے تو اس کی شہرت میں کمی آتی ہے۔ اگرایم کیو ایم غنڈہ گردی کرتی تو اس کی شہرت میں واضح کمی آتی ۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد سے نکل کر میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھرپہنچ گئی۔ پچھلے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدراباد میں کلین سوئپ کیا اس کے ساتھ ساتھ میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کے تمام شہری علاقوں میں واضح کامیابی حاصل کی۔ حتی کہ گلگت بلتستان کےالیکشن میں بھی نشست جیتی۔ اس سے ثابت ہوا کہ ایم کیو ایم کا پیغام مزید پھیل رہا ہے۔
5۔ ایم کیوایم کا ملکی سیاسیت میں بہت ایم مقام بن چکا ہے۔ ہر پارٹی کوحکومت بنانے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس لئے دوسری پارٹیا ں چاہیتی ہیں کہ ایم کیوایم حکومت میں شامل ہو۔ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے خواہشنمند خود چل کرایم کیوایم کے پاس آتے ہیں۔ ایم کیوایم کب اقتدار کی بھیک مانگنےکسی دوسری پارٹی کے پاس گئی ؟؟؟؟؟ دنیا بھر حکومت بنانے کیلئے اتحاد بنائے جاتے ہیں۔ کسی کے ساتھ حکومت میں شامل ہونا موقع پرستی نہیں۔
اللہ ہی ہمارے حال پر رحم کرے
یار فرحان یہ تبصرہ کس سے لکھوایا ہے
سچ سچ بتائیں یار۔۔۔
تو، تو اپنا یار ہے، یاری کی لاج رکھ اور جلدی بتا۔۔۔
آپ نے بہترین طریقے سے زیادہ تر پاکستانیوں کے موقف کی صحیح نمائندگی کی ہے۔ ایم کیو ایم کے دفاع کرنے والے لوگوں کا یہ حال ہے کہ بات کرنے سے پہلے آپ کو متعصب قرار دے دیتے ہیں، سب سے پہلا الزام ہی یہی ہوتا ہے انکا۔ حالانکہ سبھی جماعتوں پر تنقید ہوتی ہے۔ لیکن کوئی تنقید کرنے والوں کو فورا ہی متعصب نہیں قرار دے دیتا۔
ان صاحبان کی یہ دلیل کہ دوسرے گناہ کر رہے ہیں اس لیے ایم کیو ایم کو بھی اجازت ہے یہ طریقہ کار غلط ہے ، دلیل سے بات کریں اور جہاں ایم کیو ایم غلط ہے اس کو غلط بھی کہیں ،
فرحان بھائی جس پولنگ بوتھ پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6000 ہو اور وہاں سے ایم کیوایم 21000 ووٹ حاصل کرلے تو یہ یقینا اس کی نیک نامی کا واضح ثبوت ہے۔ خدا سے ڈرا کریں۔ ایم کیوایم کس طرح جیتتی ہے اس کا سب کو پتا ہے۔ آپ کل آزاد الیکشن کرادیں بلامبالغہ ایم کیو ایم کراچی میں 2 سیٹیں نہیںجیت پائے گی اور نائن زیرو جس حلقے میں واقع ہے وہ حلقہ کبھی ایم کیو ایم کو نصیب نہیں ہوگا۔
@افضل
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا!!!!
🙁
ایک ایسی پارٹی جو کرپشن سے پاک ہے،
جس نے چھوٹے طبقے کو نمائندگی دی،
جس نے کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا!
جاوید افضل کیا یہ جرائم کم ہیں اس کے خلاف جھوٹا پروپگینڈہ کرنے کے لیئے؟؟؟؟؟؟؟؟
فرحان کسے سمجھا رہے ہو، پنجابی پختون اتحاد کو؟؟؟
ان کی تو زندگی کا بنیادی مقصد ہی متحدہ کی مخالفت ہے!
یہ وہ ہیں کہ جو اپنے دشمنوں کو نہیں پہچانتے آپس میں ایک دوسرے کو بھنبھوڑے کھاتے ہیں!
نہ جانے کتنے اسی استحصالی طبقے کے نمائندے بھی ان میں عام آدمی بن کر شامل ہیں!!!
شازل اللہ کیسے آپ پر رحم کرے گاجب آپ پڑھے لکھے لوگوں کی پڑھی لکھی قیادت کو جس نے بارہا اپنے آپ کو ثابت بھی کیا صوبائی سطح پر بھی اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی کہ وہ اپنے منتخب کرنے والوں کی توقعات پر پورا اترنے والی جماعت ہے کو کھلم کھلا بغیر کسی ثبوت کے دہشتگرد کہیں اور دہشتگردوں سے اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے یہ کہیں کہ ایم کیو ایم طالبان سے بھی بدترہے! تو اللہ جھوٹے اور ظالموں پر تو اپنا رحم نہیں کرتا!
سارے دہشتگرد پنجاب اور سرحد سےپکڑے جارہے ہیں اور جو کراچی سے پکڑے گئے ان کا تعلق بھی ان ہی علاقوں سے ہے پھر بھی دہشتگرد متحدہ ہے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم کا قصور یہی تو ہے نا کہ وہ چاہتی ہے کہ سرحد کے لوگ ہزارہ کے لوگ،سرائیکی بلوچی سندھی سب اپنے اپنے وسائل کے خود مالک ہوں اور یہی ایم کیو ایم کا سب سے بڑا جرم ہے اور رہے گا!!!
جنہوں نے ایم کیو ایم کے دہشت گرد ہونے کا پروپگینڈہ کیا انہوں نے میڈیا پر آکر اس کی تردید بھی کردی مگر کچھ لوگوں کا پرنالہ وہیں گرتا ہے،یا جان بوجھ کر گراتے ہیں تاکہ جو متحدہ سے متاثر ہو کر اس چکر سے نکلنے کی کوشش کریں وہ پھر دوبارہ کولہو کے بیل کی طرح پٹی باندھ کر گھومنا شروع کردیں،
ابھی تو سیلاب کی آفت ہے اس کے بعدقحط کی آفت بھی انے والی ہے،مگر لگے رہو متحدہ کی برائیان کرنے میں کہ اس سے نیک کام بھلا اور کیا ہوگا!!!
لوجی، ساری آفتیں ہم پر متحدہ کی مخالت کرنے کی وجہ سے آرہی ہیں۔ ویسے کراچی کی حد تک تو یہ بات ٹھیک لگتی ہے جناب کیونکہ ہم وہ نعرہ آج تک نہیں بھولے۔ “جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے“
میرے خیال میں مناسب ہے عبداللہ کو بین کر دیں۔ اس کے تبصرے سوائے بدمزگی پیدا کرنے کے سوا کوئی اور کام نہیںکرتے
فرحان دانش کی الیکشن میں ’’کلین سوئپ‘‘ والی بات پڑھ کر بے اختیار ہنسی نکل گئی۔ ذرا یہ بھی بتا دیتے کہ کراچی میں الیکشن ہوتا کیسے ہے؟ گھر گھر میں تو پہلے ہی آ کر بتا دیا جاتا ہے کہ ووٹ کس کو ڈالنا ہے۔
اور یہ جماعت کرپشن سے پاک کس لیے ہے وہ بھی سب جانتے ہیں۔ بھتہ ہی اتنا وصول کیا جاتا ہے کہ کسی اور ذریعے سے پیسہ جمع کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
میں کسی بھی سیاسی پارٹی کا حامی نہیں۔ کیونکہ یہ اپنے گرو کو خدا کا درجہ دیتے ہیں۔ ان کا بس چلے تو اپنے گرو کی عبادت بھی کرنے لگیں۔ سب بے ضمیر ہو چکے ہیں۔ ان کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کل اللہ تعالیٰ کے سامنے کیا جواب دیں گے۔ کئی منہ زور اور شہ زور آئے لیکن آج ان کا نام و نشان بھی نہیں۔ یہ وقت بھی گزر جانا ہے اور ایسا محسوس ہوگا چند ساعتوں میں ہی ہم قبر میں پہنچ گئے۔ دنیا میں محض چند لمحے ہی گزارے وہ بھی جھوٹ و مکرو فریب کے سہارے۔ اور قبر سے جو سلسلہ شروع ہونا ہے وہ بہت طویل ہے لیکن کسی کو اس کی پرواہ نہیں۔
@Badtameez
look who is talking!
D:
واقعی بدمزگی تو پیدا ہوہی جاتی ہے تم لوگوں کے رنگ میں بھنگ جو پڑ جاتا ہے!!!
🙂
@قاسم اقبال،
بھائی کیا بار بار نام بدل کر تبصرے کرتے رہتے ہو ایک آئیڈینٹٹی بنا لو نا،مگر نہیں پھر یہ کیسے ثابت کرو گے کہ اتنے لوگ متحدہ کے مخالف ہیں،کیوں ٹھیک کہا نا مینے؟؟؟
🙂
واقعی تمھیں یاد ہے کہ مرنا بھی ہے؟؟؟
اتنا جھوٹ دیکھ کرلگتا تو نہیں ہے!!!
🙂
عبد اللہ اور آئیڈینٹٹی!!!!!!!
سمجھ گیا!!! ایم کیو ایم والے جو ہیں بھائی کے پجاری!
ایسا تضاد تو ہو گا۔
ان سارے تبصروں سے دذر کر اندازہ ہونا چاہءیے کہ متعصب کون ہے۔ لیکن پھر بھی سب لوگوں کو سننے کا شوق ہے۔ مثلآ ایسی باتیں کہنے کا شوق ہے کہ ہم نے مہاجروں کو پناہ دی۔ آپ کو آزادی کس نے دلائ جو آپ کسی کو پناہ دینے کے قابل ہوئے۔ ایسی سخت باتیں کہنے سے پہلے لوگوں کو سوچنا چاہئیے کہ مخالف کے پاس ایسے ھوالے ہیں کہ آپ اپنی بغلیں جھانکتے رہیں اور منہ اٹھانے کے قابل نہ رہیں۔ لیکن بے شرمی ہمارا قومی زیور ہے۔
واپس پلٹ آءے تعصب کی طرف۔
آپ کراچی کبھی نہیں آءے۔ لیکن کیا آپ اس چیز سے نا واقف ہیں کہ یہ پٹحان یا افغان ہیں جنہوں نے منشیات اور اسلھہ پاکستان میں متعارف کرایا اور وہ اسکے سب سے بڑے سپلائ لیڈر ہے۔
لیک آپ اسکی مذمت نہیں کرتے۔
کراچی میں اسلھے اور منشیات کے سب سے بڑے گڑھے پٹھانوں کے اور بلوچی سندھی علاقوں میں قائم ہیں۔ اس پہ آپ میں سے کوئ مذمت نہیں کرتا۔
کراچی میں پختونوں کی جتنی آبادی جہاں کہیں موجود ہے اس میں سے نوے فی صد زمین غیر قانونی قابضین کی ہے۔ ذرا مہاجر قابضین کا تناسب نکال کر بتائیں۔ ان ناجاءز قبضوں پہ جو بجلی، پانی اور دیگر سہولیات موجود ہیں انکے ذراءع بحی ناجائز ہیں۔ لیکن یہ بری بات نہیں ہے۔
ایک زمانے میں یہ پٹھانوں کی مافیاز تھیں جنہوں نے شہر کو اپنا یرغمال بنا رکھا تھا، انکے متعلق آپکا علم تقریبا صفر کے برابر ہے۔ اسی کے نتیجے میں کراچی میں اسی کی دہائ میں فسادات ہوئے مگر انکے بپا کرنے والوں کو آج تک نہیں پکڑا گیا۔ انہیں تو یہ حق آپ بہت پیار سے دینے کو تیار ہیں کہ آئو اپنی بربریت سے اس شہر پہ راج کرو لیکن کسی دوسرے کے لئے آپکو یہ گوارہ نہیں۔
سوال صرف یہ نہیں کہ آپ ایم کیو ایم سے نفرت کیوں کرتے ہیں سوال یہ بھی ہے ان سے زیادہ بربریت کے حامل لوگوں سے آپ محبت کیوں کرتے ہیں۔ سوال یہ نہیں ہےکہ آپ ایم کیو ایم کے اس شہر پہ راج کرنے کے احساس کے کیوں خلاف ہیں سوال یہ بھی ہے کہ آپ ایک دوسی پارٹی کے اس شہر پہ اسلحے کے بل پہ بدمعاشی پھیلانے سے کیوں صرف نظر کرتے ہیں۔
یہاں پہ پٹھان اور پنجابی اس چیز میں تو دلچسپی نہیں لیتے کہ جو مسائل لوگوں کو پیش آتے ہیں انکے حل کے لئے کوشاں ہوں لیکن یہاں کے پٹھان اے این پی کے جھنڈے لہرانے اور طالبان کے نعرے لگانے میں بالکل دپچسپی لیتے ہیں ۔آپ لوگوں کی مستند تعصب کی تعریف میں یہ چیز تعصب میں نہیں آتی۔ کراچی آنےوالے طالبان بھی اے این پی کی چھتری کے نیچے ہیں۔ اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا۔
پٹھان اور پنجابی رہتے تو کراچی میں ہیں۔لیکن ذرا اس شہر کی میں ہونے والے مسائل کے لئے انکی کوششوں کو دیکھئیے تو محض تعصب اور کچھ نہیں۔ پٹھان آبادیاں اس شہر کی غلیظ آبادیوں میں آتی ہیں اور ہمارے پنجابی بھائ انکی تربیت کرنے کے بجائے انکے اس عمل پہ انکی پیٹھ ٹھونکتے رہتے ہیں۔ اگر آپ تعصب سے پاک ہیں تو آپکو اس شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئیے۔ آپکا مطالبہ ہونا چاہئیے کہ حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے اسلحے اور منشیات کے اڈے ختم کئے جائیں۔ شہر کی زمین کو ناجائز قابضین سے خالی کرایا جائے۔ کراچ کے پہاڑوں پہ باقاعدہ پلاٹ کاٹ کر ان پہ مہذب آبادیاب آباد کی جائیں۔ اور انہیں بیچا جائے۔ شہر میں جس کسی کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ یا اسلحے کا قانونی لائسنس سب کو دیا جائے۔
اس سے ایم کیو ایم کے اوپر بھی کاری ضرب لگے گی۔
لیک آپ ایسا نہیں کریں گے۔ کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ پٹھان چونکہ جہاد لڑ رہے ہیں اس لئے انکا ہر غلط کام جائز ہے اور آپکو ایسا کوئ کام نہیں کرنا چاہئیے جس سے آپکے سچے تے وڈے بھائیوں کو کوئ نقصان پہنچے۔ جب آپ انکے ساتھ ایسا کرنے سے معذور ہیں تو دوسروں سے کس چیز کی توقع رکھ رہے ہیں۔
آپ لوگوں کی حالت یہ ہے آزادی کے ساٹھ سال بعد بھی آپ صرف ان قوموں کو پاکستانی سمجھتے ہیں جو آزادی سے پہلے یہاں موجو تھیں۔ باقیوں کے لئے آپکا یہ احساس کمتری ہی باہر نہیں نکل سکا کہ یہ اپنے آپکو نسلی سمجھتے ہیں۔ اس لئے آپ انہیں بار بار تعلیم یافتہ ہونے کا طعنہ دیتا ہے۔ خود اپنے دلوں کو ٹٹولیں، بغض، عناد اور تعصب سے بھرا ہوا۔ مگر دوسروں کو اس چیز کے طعنے۔
جب تک آپ اپنے دل اور دماغ کو کھلا اور صاف کر کے دیکھنے کے قابل نہیں بناتے اس وقت اس موضوع پہ لکھنے سے اجتناب کریں کہ اس سے ان لوگوں کے تعصب کھل کھل کر سامنے آرہے ہیں جو عصبیت کی جڑیں کراچی میں مہاجروں میں تلاش کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ مصطفے کمال کے الو کے پٹھے کہنے پہ ایک ہنگامہ اٹھایا کہ یہ کیسی گالم گلوچ وای زبان استعمال کی ہے تعلیم یافتہ لوگوں کے نمائندے نے، لیکن یہاں جو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ شاید رسالہ تہذیب الاخلاق سے اٹھائ جاتی ہے۔
کیا کرتے اور کہتے ہیں آپ لوگ۔ آپ لوگوں کو خود اکثریت ہونے کا زعم نہیں کیا۔ تو پھر کسی دوسرے کو اکثریت کے زعم میں دیکھنا کیوں برداشت نہیں ہوتا۔
یہ میری طرف سے آخری بات ہے۔ باقی جسکا جو دل چاہے کہتا رہے۔ یہ تعصب انشاءاللہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھی اسی شدت سے ملے گا۔
یہ غلیظ آبادیاں یہ غیر قانونی زمین پر قبضہ انتہائی غلط ھے۔
منشیات فروشی اور دیگر جرائم انسانیت سے گرے ہوئے ہیں۔
اگر حکومت نام کی کوئی جنس ہو تو۔
اس میں بہتری کیلئے حکومت پر دباو ڈالنا چاھئے۔
نہیں تو جوتے مارنے چاھیئیں۔
ہر دور میں حکومت میں شامل جماعت کون ہے؟
مصطفی کمال صاحب کون ہیں جی؟
ہمارے رشتہ دار کیونکہ غریب غربا ہیں۔
انہی غلیظ آبادیوں میں غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے رہ رہے ہیں۔
اور کنڈا ڈال کر بجلی استعما ل کر تے ہیں۔
ان کی زندگی کتنی آسان ھے۔یا وہ کتنے جرائم پیشہ ہیں۔
ہمیں سب معلوم ہے۔
لیکن ہم اس چیز کو غلط سمجھتے ہیں۔
جس ملک کے حکمران اور لیڈر عیاشیوں میں پڑھے ہوں۔
ان حکمرانوں اور لیڈروں کے پجاری جو صرف نفرت پھیلائیں۔
تو ان تعلیم یافتہ دانشوروں سے ہم پو چھنا چاھتے ہیں۔ اچھے طریقے سے اگر آپ کوئی حل نہیں نکال سکتے تو قتل و غارت سے کیسے یہ مسئلہ حل کرو گے۔غریب غربا جو محنت مزدوری کر کے سسک سسک کر جیتے ہیں۔انہیں راہ چلتے قتل کرکےمسائل کا حل تلاش کرو گے؟
جو جرائم پیشہ ہیں۔ کیا وہ اتنا آسان ٹارگٹ ہو تے ہیں؟
اگلی نسلی تک تعصب اور نفرت پہنچا نے کا عزم تو اچھا ھے۔اگر اگلی نسل بچ گئ تو لگتا تو یہی کہ گدھ ہی بچیں گے۔
کرپشن سے پاک کہہ کر تو آپ نے کرپٹ لوگوں کے منہ پر تھپڑ مار دیا ۔ کم کرپشن کہہ لیں پاک تو نہ کہیں ۔ ورنہ 120 گز کے گھروں سے 500 گز کے بنگلوں میں شفٹنگ کوئی آسان کام نہیں۔ اور وہ بوریاں جو کراچی کے تاجران کے سیفوں سے بھرتی رہی ہیں ، وہ بھی کرپشن ہی ہے صاحب ۔
ایم کیو ایم کے حمایتیوں کا مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی ایم کیو ایم کی مخالفت کی جائے اسے وہ اردو بولنے والوں کی مخالفت قرار دے کر خوب فائدہ اٹھاتے ہیں وگرنہ ایم کیو ایم کے سارے حمایتی نہ تو صرف اردو بولنے والے ہیں اور نہ سارے اردو بولنے والے ایم کیو ایم کے حمایتی ۔ لسانی جماعتوں کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ مظلوم بھی بن جاتے ہیں اور ظلم بھی کر لیتے ہیں ۔ جسقم یا اے این پی وغیرہ بھی قریب قریب اسی فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔
اب ہمارے معزز اور انتہائ پڑھے لکھے بلاگرز میرے تبصرے حذف کرنے لگے ہیں کیونکہ وہ غیر کراچیوں کو تو نکیل ڈال سکتے ہیں مگر کراچوی کو مشکل ہے اس لئے آج کے لئے اتنا ہی کافی۔ اور یوں بھی گالی کا جواب گالی ہو یہ بات بالکل نا مناسب ہے۔
وسلام
انیقہ باجی پختون ان علاقوں میںرہ رہے ہیں جہاں کو ئی رہنا نہیں چاہتا تھا۔ ہوںگے ایسے لوگ جو اے ایہن پی کی زور پر ناجائز زمین پر قابض ہوں گے لیکن انہوں نے یقین پارکوںکو پلاٹوں میں تبدیل نہیںکیا ہوگا۔ اگر وہ سیر ہے تو قبضے کے معاملے میں ایم کیو ایم سوا سیر۔ اے این پی کو ووٹ کے لیے بے گناہ پٹھانوں کا خون چاہیے تو ایم کیو ایم کی دہشت گردی بھی اس کی بقا کے لیے کی جارہی ہے ورنہ کون الطاف حسین جیسے مداری اور تھرڈ کلاس بےہودہ آدمی کے پیچھے چلے گا؟ ایسے مداری کے لیے مہاجروں کے ان پڑھ جاہلوں کے دلوں میں تعصب کا بیچ بویا جارہا ہے کیوں کہ پڑھا لکھا مہاجر تو بہت باشعور ہے ۔ وہ تو اتنت معقول لوگ ہیں جو الطاف حسین جیسے آدمی کی پیروی کبھی نہیں کرسکتے۔
جناب آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ھے عرصہ سے آپ امریکہ میں پزیر ھے اور دوکان کھولی آپنے نے تعصب کی کھبی پٹھان اخروٹ اور مہاجر کمزور اور دہشت گرد ، ،،،،،،،،،،،،
ایک پوسٹ ہونی چاہیے آپ کی آپنی پنجابی اسپیک کی بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ و وجوہات کے بلوچی کیو ں نفرت کرتے ھیں پنجاب سے،،،
http://www.balochwarna.com/index.php
کرپشن سے پاک کہہ کر تو آپ نے کرپٹ لوگوں کے منہ پر تھپڑ مار دیا ۔ کم کرپشن کہہ لیں پاک تو نہ کہیں ۔ ورنہ 120 گز کے گھروں سے 500 گز کے بنگلوں میں شفٹنگ کوئی آسان کام نہیں۔ اور وہ بوریاں جو کراچی کے تاجران کے سیفوں سے بھرتی رہی ہیں ، وہ بھی کرپشن ہی ہے صاحب ۔
اب ہمارے معزز اور انتہائ پڑھے لکھے بلاگرز میرے تبصرے حذف کرنے لگے ہیں کیونکہ وہ غیر کراچیوں کو تو نکیل ڈال سکتے ہیں مگر کراچوی کو مشکل ہے
جناب ظہیر اشرف عرف طالوت عرف کراچوی،
سنا ہے کہ جناب خود کو بڑا مومن سمجھتے ہیں ذرا یہ 500 گز کے بنگلوں اور تاجران سے وصول کی گئ بوری بھر رقوم کے ثبوت بھی فراہم کردیں تو بڑی عنایت ہوگی؟؟؟؟؟؟؟
آگے فرماتے ہیں،ایم کیو ایم کے حمایتیوں کا مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی ایم کیو ایم کی مخالفت کی جائے اسے وہ اردو بولنے والوں کی مخالفت قرار دے کر خوب فائدہ اٹھاتے ہیں وگرنہ ایم کیو ایم کے سارے حمایتی نہ تو صرف اردو بولنے والے ہیں اور نہ سارے اردو بولنے والے ایم کیو ایم کے حمایتی ۔ لسانی جماعتوں کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ مظلوم بھی بن جاتے ہیں اور ظلم بھی کر لیتے ہیں ۔ جسقم یا اے این پی وغیرہ بھی قریب قریب اسی فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔
یہ مسئلہ اب ایم کیو ایم کے حمایتیوں کا نہیں رہابلکہ یہ مسئلہ تو اب ہر اس قوم کا ہے جو آپ لوگوں کے ظلم و استحصال سے نجات چاہتی ہے،خود پنجاب بھی اب اسی مسئلے کی لپیٹ میں ہے،اس لیئے کہ پاپ کی ناؤ آخر کار ڈوبتی ہی ہے!!!!
ابو سعد عرف تلخابہ،
کس نے پٹھانوں کو کہا ہے کہ وہ ان گندے علاقوں میں رہیں،جائیں جاکر اپنے صاف ستھرے علاقوں کی ترقی کے لیئے کام کریں!
آگے فرماتے ہیں،کون الطاف حسین جیسے مداری اور تھرڈ کلاس بےہودہ آدمی کے پیچھے چلے گا؟ ایسے مداری کے لیے مہاجروں کے ان پڑھ جاہلوں کے دلوں میں تعصب کا بیچ بویا جارہا ہے کیوں کہ پڑھا لکھا مہاجر تو بہت باشعور ہے ۔ وہ تو اتنت معقول لوگ ہیں جو الطاف حسین جیسے آدمی کی پیروی کبھی نہیں کرسکتے۔
مینے جناب کے بلاگ پر کچھ لنکس لگائے تھے جس میں کراچی کے اعلی تعلیم یافتہ لوگوں اور کراچی کے مستند علمائے دین کی ایم کیو ایم کو سپورٹ کا زکر تھا اور یہ جناب کے چیتھڑا اخبار کی افواہ نہیں بلکہ مستند خبریں تھیں مگر یا تو آپکی عقل میں فتور ہے یا آپ دوسروں کو پاگل سمجھتے ہیں!!!!
ویسے طالوت یہ ایم کیو ایم کے حمایتیوں کا مسئلہ پڑھ کر مجھے کچھ پنجاب کے لوگوں کا بھی مسئلہ یاد آگیا،
جب ہم پنجاب کے استحصالی طبقی کی بات کرتے ہیں تو تم لوگ اسے سارے پنجاب پر تنقید کیوں سمجھتے ہو؟؟؟
اب تمام لوگوں سے ایک سوال اگر ایم کیو ایم پر تبرہ پڑھ پڑھ کر دل بھر گیا ہو تو زرا یہ تو بتائیں کہ سیلاب زدگان کے لیئے کس کس نے کیا کیا کیا؟؟؟؟؟
http://www.jang.com.pk/jang/aug2010-daily/09-08-2010/u41522.htm
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/08/100804_karachi_violence_injured.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/08/100808_karachi_action.shtml
http://ejang.jang.com.pk/8-10-2010/pic.asp?picname=1045.gif
میرے بھائی پنجاب کے استحصالی طبقے کی بات آپ ٹکا کے کریں آخر وہ بھی انسان ہیں اور اس ملک کے شہری ۔ میرے ریکارڈ پر ایسی کوئی بات نہیں کہ میں اسے پنجاب پر تنقید سمجھتا ہوں۔آخر میرا تعلق بھی استحصالی طبقے سے ہی ہے۔
ظہیر اشرف عرف طالوت عرف کراچوی خود کو مومن ہرگز نہیں سمجھتا ۔ بائیں ہاتھ میں اسٹیل کے کڑے کی نسبت سے جامع کراچی کے کچھ لوگوں کو شبہ ہوا تھا کہ میں مومن ہوں جس سے میں نے صاف انکار کر دیا تھا۔ ویسے میں بڑے کمزور دل کا مالک ہوں میرے اتنے تفصیلی تعارف میں کوئی دھمکی تو پوشیدہ نہیں ؟
رہی ثبوت کی بات تو ثبوت تو زرداری اور نوازوں کے کرپشن کے نہیں ملے تو ایم کیو ایم کے کہاں ملیں گے۔۔۔ ؟ سارا ایجنسیوں کا کھیل ہے بھئی ایجنسیوں کا!
وسلام
ہمارے یہاں رمضان کا آغاز ہو گیا ہے احباب اس بابرکت مہینے کی مبارکباد قبول کریں ۔ عبداللہ چونکہ رمضان ہماری طرف پہلے شروع ہوا ہے اس لئے پہلے میری طرف سے مکمل فائر بندی ۔ اللہ کرے کہ اس بار رمضان میں دلوں کے میل صاف ہوں اور بعد رمضان اس کا اثر اور بھی نمایاں ہو۔ میں انشاء اللہ کل سیلاب زدگان کے حوالے سے اپنا فرض پورا کرنے جا رہا ہوں۔
وسلام
http://www.youtube.com/watch?v=dzYugrVG6F4&feature=related
Leave A Reply