آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شرہف نے اپنی پرانی حلیف پارٹی مسلم کانفرنس سے اتحاد نہ کر کے جہاں مسلم کانفرنس کو نقصان پہنچایا وہاں پیپلز پارٹی کو فائدہ بھی پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کر لیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس آپس میں اتحاد کر کے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرتے اور بعد میں مشترکہ حکومت بنا لیتے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کے ووٹ بنک کا توڑ صرف اینٹی پی پی پی ووٹوں کا اتحاد ہی ہو سکتا ہے۔ ہم نواز شریف کی اس حکمت عملی کو ایک طفل مکتب سیاستدان کی بچگانہ سوچ کا شاخسانہ ہی کہیں گے۔ وژن رکھنے والے سیاستدان تو ہر چال دیکھ کر چلتے ہیں مگر ناتجربہ کار سیاستدان دو چار جلسے کر کے سمجھتے ہیں انہوں نے میدان مار لیا۔
پیپلز پارٹی کی جیت سے ووٹرز کی سوچ پر حیران ہی ہوا جا سکتا ہے جنہوں نے پیپلز پارٹی کے ناکام دور حکومت کے باوجود اسے آزاد کشمیر سونپ دیا۔ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر کے انتخابات کو اپنے لیے انتباہ سمجھنا چاہیے اور پاکستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات کی تیاری میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اگر مسلم لیگ ن اب بھی پاکستان میں اتحاد بنا کر اگلے انتخابات میں میدان میں نہ اتری تو پھر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد میدان مار لے گا۔
ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد پیپلز پارٹی پر خوب غصہ نکالا ہے۔ اس دفعہ تو ایسے لگ رہا تھا کہ وہ ابھی حکومت سے الگ ہوئے کہ ہوئے۔ کیونکہ ان کا لب و لہجہ انتہائی غضب ناک تھا۔ مگر پتہ نہیں کیوں انہوں نے صرف تقریر تک ہی اکتفا کیا۔
4 users commented in " آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شریف کی غلط حکمت عملی کے غلط نتائج "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackوہ بھائی صاحب جنہوں نے حکومت پہ غصہ نکالا ہے بوجود برہم ہونے کے حکومت سے چمٹے رہیں گے۔ موجاں ای موجاں۔
بہرحال اگر تو نتائج یوں ہی ہیں جیسے آپ نے بتایا ہے تو حیران کن نتائج ہیں۔
ویسے تو میں کبھی بھی نواز شریف کی سیاسی حکمت عملیوں کا قدردان نہیں رہا مگر میرا خیال ہے کہ نواز شریف نے مسلم کانفرنس اور خاص طور پر سردار عتیق سے پیچھا چھڑا کر عقلمندی کا ثبوت دیا ہے۔
رہا سوال ووٹرز کے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا تو مجھے اس بات سے اللہ تعالٰی کے اس قوم پر عذاب کا یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔
میرا تو خیال ہے نوازشریف اور پیپلز پارٹی بندر بانٹ کھیل رہے ہیں۔ اور یہ سب ڈرامے بازی ہے۔ عوام کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔ میں بہت کم پاکستانی سیاست دیکھ پا رہا ہوں۔ کبھی کھانا کھاتے اگر جیو لگا ہو تو ہلکا سے مبہم اندازہ ہو جاتا ہے۔ ورنہ امریکہ میں ایسی عیاشی کدھر۔
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
واقعی آپ کی بات درست ہےکہ نوازشریف نےبہت بڑی غلطی ہےلیکن پتہ نہیں کیاوجہ ہےیاکہ میں اس کوصرف یہی کہوں گاکہ یہ بس اپنےآپ کوسب سےبہترسمجھتےہیں یہی وجہ ہےکہ انکوکشمیرمیں شکست کامزاچھکناپڑاہےاورایم کیوایم نےپہلی دفعہ حکومت سےعلیحدگی اختیارکی ہےاوراپوزیشن بینچیزپربیھٹنےکی درخواست بھی دےدی ہےدیکھیں کہ اب پیپلزپارٹی کی حکومت کاکیابنتاہے۔اللہ تعالی سےدعاہےکہ میرےملک کوان حالات سےنکالیں ۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
Leave A Reply