اس تصویر میں لگتا ہی نہیں کہ چوہدری شجاعت موجودہ انتخابات ہارگئے ہیں۔ وہ تو نازنینوں کے جمگھٹ میں بیٹھے کنگ شاہ رخ کو بھی مات دے رہے ہیں۔ تصویر کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلیے چوہدری شجاعت نے عمر رسیدہ کی بجائے دو جوان پارلیمنٹیرینز کو اپنے دائیں بائیں بٹھایا ہوا ہے۔ بڑھاپے کو مات دینے کیلیے چوہدری صاحب نے چشمہ پہن کر ہیرو بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کہیں اب چوہدری صاحب فارغ وقت میں فلموں میں کام کرنے کا پلان تو نہیں بنا رہے۔
پرویز مشرف کے وردی اتارنے کے بعد چوہدری شجاعت کی بات میں وزن باقی رہے نہ رہے لیکن ان کے نخروں میں فرق نہیں آیا۔ لگتا ہے پچھلے سات سال میں لوٹي ہوئی دولت ان کیلیے کافی ہے اور وہ اسی پر قناعت کر بیٹھے ہیں۔
2 users commented in " ہارا ہوا ہیرو "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackچوہدری صاحب نا معلوم کیوں کمرے کے اندر بھی دھوپ کا چشمہ پہنے رہتے ہیں ۔۔ لگتا ہے سیاسی گیمبلنگ کرتے کرتے انہیں دھوپ کا چشمہ لگانے کی عادت ہوگئی ۔۔ مسئلہ یہ نہیں کے چوہدری صاحب خواتین کے جھرمٹ میں بیٹھے ہیں۔۔ آپ خواتین کو بھی تو دیکھیں ۔۔ (جملہ معترضہ ہے ۔۔ صرف تفریح طبع کے لیے لکھ دیا)
چوہدری صاحب کو آنکھیں مارنے کی عادت ہے۔ اسی وجہ سے یہ چشمہ لگائے رہتے ہیں۔ کسی وجہ سے ان کی کی نظر کا مسئلہ ہے لہذا آنکھیں جھپکتے ہیں جیسے اندھرے سے ایک دم سورج کی روشنی میں آ جایا جائے۔
Leave A Reply