ہماري اا ستمبر والي پوسٹ کے جواب ميں ايک صاحب نےاپنا نام ظاہر کۓ بغير اپنے خيالات کا اظہار اس طرح کيا ہے۔
ميںایک عظیم لیڈر ہوں۔ میں اپنے اوپر ناکام حملہ کرنے والے پانچوں میں سے کسی بھی آدمی کو معاف نہیں کر سکتا کیونکہ میرا ظرف بہت بڑا ہے۔ میں ایک عظیم لیڈر ہوں۔ ترقی اور لیٹنے والے رستے میں سے میں ہمیشہ لیٹنے والا اختیار کروں گا۔ میں ایک عظیم لیڈر ہوں۔ جب مجھے ملت اسلامیہ سے غداری کے جرم میں جہنم میں کوڑے لگیں گے تو میں بتاؤں گا کہ میں نے مسلمانوں کا خون ان کے ہی فائدے کیلئے بیچا تھا، میں وہ آستین کا سانپ ہوں جس نے اپنے ہاتھوں مجاہدین کشمیر کی پرورش کرکے، خود ہی ان کو ڈس لیا۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ میرے ساتھ امت مسلمہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں میں شیخ رشید جیسے بدبخت بھی شامل ہیں۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ میں وہ ہوں جس کی اوقات15 کروڑ عوام کے سامنے بار بار وردی اتارنے کا وعدہ کرکے مکر جانے کی ہے۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ پورے عالم اسلام کے (غدار) لیڈر بھی مجھ سے کوئی راز کی بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ میرے اور میرے آقا کے درمیان کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ سب مجھ سے ڈرتے ہیں کیونکہ میں بھری پریس کانفرنس میں بھی کسی کی بھی بے عزتی کر سکتا ہوں۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ میں اپنی اوقات کبھی بھی نہیں چھپا سکتا۔ میں وہ عظیم آدمی ہوں جو ڈاکڈر شازیہ کی آبرو ریزی کرنے والے درندے کو بچانے کیلئے 70 بلوچوں کا خون بہا سکتا ہوں۔ میں وہ بدبخت ہوں، جو ریپ کا شکار ہونے والی مظلوم عورت کو رونے اور چلانے سے روکنے کیلئے اس کو مزید بدنام کرنے کی دھمکی بھری مجلس میں دے سکتا ہوں۔ میرے سیاہ اعمال کا احاطہ کرنے کیلئے ہزاروں صفحات بھی کم پڑ جائیں گے۔ میں عظیم لیڈر ہوں۔ میں پرویز مشرف ہوں۔ ۔ ۔”