ملٹری سکول پر حملہ کرنے والے چار افراد پھانسی پر لٹکا دیے گئے مگر ہماری حکومت اور ملٹری کورٹ نے ان افراد کے پیچھے چھپے اصل مجرموں کو بینقاب نہیں کیا۔ صاف سی بات ہے یہ ایک طے شدہ حملہ تھا اور کسی جماعت، فریق یا دہشت گرد تنظیم کی رہنمائی کے بغیر کوئی12-3-2015_41007_l_T فرد ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتا تھا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس کے پیچھے تمام محرکات اور ان محرکات کے پیچھے چھپے اصل چہرے سامنے لائے جاتے۔ اگر یہ کام تحریکِ طالبان کا تھا، را کا تھا یا کسی افغانی دہشت گرد تنظیم کا تو اسے بینقاب کرنے کے بعد اس کیخلاف کاروائی کی جاتی۔ ابھی جتنے بھی دہشت گرد ایسے حملوں میں پکڑے گئے ہیں ان کو سپورٹ کرنے والوں کی نشاندہی نہیں ہو رہی۔ یہی کچھ کراچی آپریشن میں ہو رہا ہے۔ بھئی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کراچی میں دہشت گردی کوئی سیاسی جماعت یا کالعدم تنظیم کر رہی ہے تو پھر اسے بینقاب کیوں نہیں کرتے اور اس کیخلاف اجتماعی کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ کہیں ہماری سیاسی مصلحتیں تو ان سازشوں کو بینقاب کرنے میں رکاوٹ تو نہیں؟