شاعر خالد مسعود نے پنجابی اور اردو کے امتزاج سے اپنی شاعری میں جو مزاح پیدا کیا ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہ انداز لوگ اردو شاعری کو پنجابی میں بگاڑ کر اپنایا کرتے تھے۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ ایک باقاعدہ اسلوب کی شکل اختیار کر جائے گا۔ امید ہے خالد مسعود نے جس اسلوب کی بنیاد رکھی ہے اس میں مستقبل کے شاعر ضرور طبع آزمائی کریں گے۔

خالد صاحب کے اشعار وزن میں ہیں یا نہیں یہ تو بلاگر محمد وارث صاحب ہی بتا سکتے ہیں ہم تو اتنا جانتے ہیں کہ اشعار سننے کے بعد ہنس ہنس کر آپ کا وزن ضرور بڑھ جائے گا۔

خالد مسعود کے اشعار شاید پڑھ کر آپ کو اتنا مزہ نہ آئے جتنا سن کر آئے گا۔ کلام شاعر بزبان شاعر سننے کیلیے اس ویڈیو کو دیکھیے. آپ کو مزہ نہ آئے تو پیسے واپس شرط یہ ہے کہ آپ کو پنجابی کی سمجھ آنی چاہیے۔