اس دفعہ خدا نے ہماری آزمائش کے دن کچھ زیادہ ہی طویل کر دیے۔ لیکن انایملائمنٹ کے دنوںکو ہم نے ضائع نہیںکیا اور مسلسل نئی جہتیںتلاش کرتے رہے۔ بہت سارے کاروباروں کا تجزیہ کیا۔ تیسری بار ڈے ٹریڈنگ میں گھاٹا کھایا، دوستوں کو آزمایا اور رمضان کا مہینہ آرام سے گھر پر گزارا۔
پچھلے کئی ہفتوں سے ہم ایک کاروبار خریدنے کے چکر میں تھے مگر اکانومی کی بری حالت کی وجہ سے سرمایہ کاری نے ہم پر خوف طاری کر رکھا تھا۔ جس سے کاروبار خرید رہے تھے اس کی مشہوری تو اچھی سنی تھی مگر ہمیں وہ بندہ تھوڑا زیادہ ہی ہوشیار لگتا تھا جو مٹی کو بھی سونے کے برابر بیچنا جانتا تھا۔ ہمارے پاس چونکہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اسلیے ہم نے اس کا کاروبار تھوڑا مہنگے داموں میںخریدنے کی حامی بھر لی۔
پچھلے ہفتے کی پوسٹ میں ہم نے ایک نجومن کا ذکر کیا تھا اور اس نجومن نے ہمیںبتایا کہ اگلے دس روز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ہم چونکہ ان دنوں میں کاروبار خریدنے والے تھے اسلیے سمجھے شاید وہ اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہو گی۔
لیکن جب نجومن سے ملکر گھر واپس آئے تو تین دن بعد ہی ہمیں ہماری کمپنی نے دوبارہ کام پر بلا لیا اور وہ بھی پہلے سے زیادہ تنخواہ پر۔
اس عرصے میں کاروبار بیچنے والا ایک تو پینترا بدل چکا تھا اور دوسرے وہ دھونس سے پرسنل گارنٹی مانگ رہا تھا جس کے حق میں ہماری وکیل نہیںتھی۔ کیونکہ اسے معلوم تھا کہ ہم اب یہ کاروبار لے کر ہی رہیں گے اسلئے وہ کوئی بات ماننے کو تیار نہ تھا۔ پانچ ہزار ڈالر بیعانہ دے چکے تھے اور اسے ملنے جانے کیلیے جہاز کی سیٹ اور ہوٹل کی بکنگ بھی کرا چکے تھے جو پرائس لائن سے کرائی تھی اور ان سے رقم کی واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا۔ اس طرح اب تک اس کاروبار پر ہماری سات ہزار ڈالر کی انویسٹمنٹ ہو چکی تھی۔ ہم نے بیعانے اور اس خرچے پر لات ماری اور کاربار کی ڈیل کینسل کر دی۔
اب ہم دو دن سے کام پر ہیں اور اب جبکہ گھر کے اخراجات چلنا شروع ہو گئے ہیں تو آرام سے کوئی سائیڈ بزنس دیکھتے رہنے کا پروگرام ہے۔ مگر اب ہمارا پکا ارادہ بن چکا ہے کہ نوکری پر اعتبار نہیں کرنا اور اپنا دھندہ ضرور کرنا ہے۔
یہ کتنا حسین اتفاق ہے کہ کمپنی والوں نے کاروبار کی ڈیل سے صرف ایک ہفتہ قبل ہمیںبلا لیا وگرنہ اگر ہم ڈیل سائن کر لیتے تو پھر اسی میں قسمت آزمائی کرنا پڑتی۔ اب پتہ نہیں ہمارے لیے یہ اچھا ہوا یا برا مگر یہ اچھا ہے کہ جو کیا اس سے دل مطمن ہے۔
10 users commented in " حسین اتفاق "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمحترم افضل صاحب۔
اس بارے علم تو نہیں کہ آپ نے کونسا کاروبار کرنا چاہا، پھر بھی جو بھی کریں خوب دیکھ بھال کر کریں۔ آپکو پھر سے وہی ملازمت مزید اچھے اعزازیہ سے واپس مل گئی ہے۔ یہ بھی اللہ تعالٰی کی حکمت ہے۔ خدا جو بھی کرتا ہے اپنے بندے کے لئیے بہتر کرتا ہے۔ بہت ممکن ہے اللہ تعالٰی آپ کو ملازمت میں ہی وہ برکت و ترقی دے دے جو کاروبار کے کرنے سے بھی نہ شاید نہ ملتی۔
آئیندہ کسی کاروبار کے کرنے سے پہلے خوب سوچ بچار کے بعد ہر ممکن تیاری کر کے اور سب پہلوؤں پہ غوروغوض کرنے کے بعد کسی سے بات طے کر یں یا بیعانہ وغیرہ دیں۔اور ایک نکتے کی بات بتانا چاہوں گا کہ بزنس وہ کریں جس پہ آپ قابو رکھیں۔ نہ کہ کاربار آپ کو اپنی گرفت میں لے لے۔
مبارک ہو جناب۔۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ کو دوبارہ آپ کی پرانی ملازمت زیادہ مشاہرہ پر مل گئی۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو ترقیاں عطا کرے اور آپ کے ارادوں میں کامیاب کرے۔
میں یہ نہیں جانتا کہ آپ کون سا کاروبار کرنے والے تھے یا آپ کا وہ کاروبار
کامیاب ہوتا کہ نہیں، تاہم اچھا ہوا کہ آپ کو نوکری مل گئی ، سائیڈ بزنس
والا خیال اچھا ہے، نوکری ہو گی تو آپ باآسانی بزنس میں بھی ہاتھ ڈال
سکیں گے، میرے بڑے بھائی کے ساتھ بھی ایک بار ایسا ہوا، ان کی جاب ختم ہوئی تو وہ کاروبار کا سوچنے لگے، لیکن جلد ہی ان کی کمپنی نے انہیں واپس بلا لیا، ہو سکتا ہے وہ کاروبار شروع کرتے تو آج تک سیٹ ہوے ہوتے، تاہم اللہ کے ہر کام میں حکمت
ہے، یقینن اسی میں آپ اور آپ کے خاندان کے لیے اچھا ہے، بہت شکریہ
مبارک ہو آپ کو! ویسے جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کرنے لگا کریں استخارہ ضرور کرلیا کریں یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت ہی نہیں حکم بھی ہے اور آپ نے ایسے شخص کو بڑا بد نصیب کہا ہے جو اپنے معاملات میں اللہ سے مشورہ نہیں کرتا،اس سے معاملات مین آسانی بھی رہتی ہے اور وہ صحیح بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ ان میں تائیدالہی شامل ہوجاتی ہے،
افضل صاحب لگتا ہے آپ بھی میری طرح مومن نہیں ہیں۔
بار بار اسٹاک مارکیٹ کے سوراخ میں ہاتھ جو ڈال دیتے ہیں
میری پوچھیں بلکہ مانیں تونجومَن کے ساتھ پارٹنر شپ کرلیں یا پاکستانیوں کے علاقے میں پیری مریدی والا آستانہ پکڑیں، کہیے تو خلافت کی سند بھجوائے دیتے ہیں۔ (ویسے تو میرے تبصرے کے بعد خلیفہ گیری شروع ہو جائے گی)
آپ اپنے سوہنے دیس میں کیوں سرمایہ کاری نہیں کرتے؟؟ یہاں کس چیز کی کمی ہے؟(یہاں دو عدد مسکراتے سمائلی شامل سمجھیے)
عبد اللہ نے استخارہ والا بالکل صحيع مشورہ ديا ہے بس ميں تو آپ کو دعا ہی دے سکتی ہوں کہ اللہ پاک آپکو اتنی برکت عطا فرمائے کہ آپ مٹی ميں بھی ہاتھ ڈاليں تو سونا بن جائے
تمام احباب کا شکریہ اور عبداللہ صاحب کا مشورہ بہت اچھا ہے اور ہم میاںبیوی دونوں نے استخارہ کیا تھا۔
اب سوفیصد ارادہ کر لیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے سوراخ میںدوبارہ ہاتھ نہیںڈالنا۔
ویسے پاکستان میں سرمایہ کاری بری نہیں ہے اگر وہیں رقم رکھنی ہو یعنی آپ ملک سے باہر جہاں رہتے ہیں وہاں اگر رقم کی ضرورت نہ ہو۔ پاکستان میںسرمایہ کاری کا صرف ایک ہی نقصان ہے کہ روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوتی رہتی ہے۔
رضوان صاحب کا پہلا مشورہ مجھے پسند آیا کہ کئ لوگوں کو اسی میں پھلتے پھولتےدیکھا۔ خود ایکدن یونیورسٹی میں یہ دھندہ چلایا۔ اور اس بات پہ ایمان لے آئے کہ ہینگ لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا۔
نوکری کی مبارکباد قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اس نجومن کا پتہ دیں تو ہم بھی نا چاہتے ہوئے اپنی بیروزگاری سے متعلق اس کا علم آزمائیں 😀 ۔
مبارک ہو بھائی
Leave A Reply