پاکستان ميں چوري شدہ موبائل سيٹ کو ناکارہ بنانے کا سسٹم لگا کر حکومت نے غريب عوام پر بہت بڑا احسان کيا ہے۔یہ سسٹم کچھ اسطرح کام کرے گا۔

 آئي ايم اي آئي کا نمبر ہر فون پر ہوگا اور سروس لينے سے پہلے صارف معلوم کرسکے گا کہ يہ فون چوري کا تونہيں۔

 اگر آپ کا فون چوري ہوجاۓ تو پي ٹي اے کے ٹول فري نمبر 0800-25625يا نمبر 15 پر رابطہ کرکے چوري شدہ نمبر کي رپورٹ کرنا ہوگي۔ اس کے بعد پي ٹي اے فون کے سيريل نمبر کو چيک کرکے فون بلاک کردے گي۔ آپ سي پي ايل سي کے نمبر 0215682222 پر بھي فون کي چوري کي اطلاع دے سکتے ہيں۔ اس کے بعد آپ شکائت کا نمبر نوٹ کرليں جس کي بعد کي تمام کاروائي ميں ضرورت پڑسکتي ہے۔

اب اس کاروبار ميں ملّوث افراد کا کڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس کا توڑ نکالتے ہيں اور اس نۓ سسٹم کو چیٹ کرتے ہیں۔ اور یہ بھی دیکھنا  ہے کہ اس سسٹم کی مشہوری ہونے کے بعد موبائل فون چوری کرنے کی وارداتوں میں کمی آتی ہے کہ نہیں۔ 

اب تک تین دنوں میں سترہ سو سے زیادہ موبائل فون صرف کراچی میں چوری ہونے یا چھینے جانے کے بعد ناکارہ بناۓ جاچکے ہیں۔