کل جب باجوڑ ایجینسی کے سکول کو میزائل داغ کر ملیا میٹ کردیا گیا اور اس کے اندر صبح کی نماز پڑھنے کیلۓ اٹھنے والے 80 نمازیوں کو شہید کر دیا گیا تو میرے ذہن میں یہ سوال گھومنے لگا کہ ان دو گروہوں میں سے کونسا گروہ مسلمان تھا۔ وہ گروہ جو سکول میں اسلامی تعلیم حاصل کررہا تھا اور بحالتِ وضو شہید ہوگیا یا وہ گروہ جس نے صبح سویرے 80 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔
کسی بھی مقدمے کا فیصلہ کرنے سے پہلے جج حالات و واقعات کا جائزہ لیتا ہے، ملزم کو صفائی کا موقع دینے کے بعد اور پھر سارے مقدمے کی تفصیل پڑھ کر اس قابل ہوتا ہے کہ وہ ملزم کو بری کردے یا سزاۓ موت دے دے۔ مگر باجوڑ کے مقدمے میں تو ملزموں کو صفائی کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ نہ ہی ثبوت پیش کۓ گۓ اور انہیں سزاۓ موت دے دی گئ۔
جس مقدمے کا فیصلہ زمین پر نہ ہوپاۓ اس کا فیصلہ خدا پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ شہید ہونے والے تو خدا کے دربار میں حاضر ہوگۓ اب مارنے والوں کا انتظار رہے گا۔ جب وہ خدا کی عدالت میں پہنچیں گے تو پھر فیصلہ ہوگا کہ نماز کی تیاری کے دوران شہید ہونے والے لوگ سچے تھے یا صبح نہار میزائل داغنے والے۔
اس کاروائی کی تاریخ جب لکھی جاۓ گی تو یہ ضرور کہا جاۓ گا کہ پاکستان ميں حکومت سیکولر روشن خیال لوگوں کی تھی اور ان کا مقابلہ نہتے مسلمانوں کیساتھ تھا۔ سیکولر روشن خیال حکمرانوں کو اتحادی افواج کی حمایت حاصل تھی اور مسلمان صرف خدا کی مدد کا انتظار کرتے رہے۔
9 users commented in " تاریخ کسے مسلمان مانے گی؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں روشن خیال سیکولر حکومت ہے۔ پاکستان میں درحقیقت غیرانسانی مخلوق کی حکومت ہے۔
Pakistan main darasl gulam ibne gulam ibne gulam ibne gulam hokomat karrahay hain,
nabie pak nay farmaya tha kay qayamat kay qareeb aik waqt aisa aay ga kay log aik dosray ko qatl karain gay or na qatil ko pata hoga kay usnay kion qatl kia na maqtool ko pata hoga kay woh kion mara gaya,
yon bhi yeh dunia momin kay liay qaid khana hay,jo chala gay samjhiay qaid khanay say azad hogaya Allah shuhada kay darjaat buland farmaay or unhain janat ul firdos main jagah ata farmaay,aameen,
حقيقت يہ ہے کہ کوئی اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر اپنے عمل سے اسلام کو بدنام کرتا ہے اور کوئی سيکولرزم کا سہارا لے کر ۔ اگر سيکولرزم کا مطلب يہ ہے کہ بلا امتياز مذہب و ذات پات سب کے ساتھ اچھا سلوک کيا جائے تو پھر سيکولرزم کہنے کی ضرورت ہی کيا ہے ؟ اللہ کا دين اسلام اسی کی تاکيد کرتا ہے ۔
جب مدينہ منوّرہ ميں اسلامی حکومت قائم ہو چکی تھی تو ايک علاقہ کے غير مسلموں کے متعلق حکم ديا کہ اُنہيں اپنے طور طريقے جاری رکھنے دئيے جائيں اور ان کے ساتھ ويسا ہی سلوک کيا جائے جيسا مسلمانوں کے ساتھ کيا جاتا ہے ۔ يہی اسلامی سلطنت کا اصول ہے ۔
سيکولرزم کے تحت مطالبہ ہوتا ہے کہ رياست کے نظام سے دين کو نکال کر ايک طرف رکھ ديا جائے اور سب فيصلے لادينيت کی روشنی ميں کئے جائيں ۔ سب سے اہم مثال ارتکابِ زنا کی ہے ۔ دين حُکم ديتا ہے کہ زنا اگر باہمی رضامندی سے بھی کيا جائے تو زناکار واجب القتل ہيں جب کہ سيکولرزم کہتا ہے کہ زنا کاروں نے اپنی خوشی اور لُطف کی خاطر بند کمرے ميں زنا کيا ۔ اس سے کسی تيسرے شخص کا کچھ نہيں بگڑا چنانچہ انہيں کوئی سزا نہيں ملنا چاہيئے ۔
یہ سب ایک خونی انقلاب کا متقاضی ہے اور جانے اس میں کیا کیا بہہ جائے۔ ویسے اب یہ رکنے والے نہیں کوئی معجزہ ہی ہوگا اور معجزے شاید ہمارے جیسوں کے لیے نہیں ہوتے۔
تاریخ یا وقت کس کو مسلمان مانے گا ؟
جس کے پاس جتنی بہتر سند هو گی !ـ
مولوی فقیر محمد صاحب کا بیان ہے که پاک فوج پر امریکی دباؤ ہے اور ان پر اللّه جل شان هُو کا ـ
انسان جتنی بهی ذندگی پالے آخر مرنا تو ہے حتی که مشرف صاحب کو بهی مرنا تو پڑے گا ناں ـ
صلیبی فوجوں کی حمایت میں لڑنے والے تو مر کر مر جائیں گے مگر صلیبیوں کے مقابلے میں لڑنے والوں کی موت کوقرآن ابدی زندگی کی سند عطا کرتا ہے ـ
قرآن کوئی مذاق نہیں صدر کائنات دنیاکے سب سے بڑے حاکم اللّه صاحب کے احکامات هیں ـ
پس جو جتنے بڑے حاکم کی اسناد کے ساتھ احکامات کی تعمیل کر رها هے ـ وه اُتنا هی بڑا هے ـ
ظاهر بین انکھوں کو کمزور نظر آنے والے مجاهدین اصل میں بہت طاقتور هیں اتنے طاقت ور که حالیه صلیبی جنگوں کے پانچ سال میں ان کے چہروں په تهکاوٹ کے کوئی آثار نہیں هیں ـ
Wah khokhar sahab dil khosh kar dia hay aap nay,
Jaan di, di hoi usi ki thi
Haq to yeh hay kay haq ada na howa
ہمارے فوجی افسران اور خورشید قصوری صاحب آج کل اس قسم کے بیانات جاری کرتے ہیں کہ ہم ساتھ نہ دیں تو ہمیں عراق بنا دیا جائیگا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ فوج ان ساٹھ سالوں میں ہمارے آدھے سے زیادہ بجٹ کھا کر اتنی بہادر ہو چکی ہے۔
is ko kahtay hain hamari bili hami ko miaon,
aik or mahwra bhi istimal hosakta hay jis thali main khana usi main chaid karna,ya jis daal par baithay hain usi ko katna,ya phir jin pay takia tha wahi patay hawa denay lagay,
Leave A Reply