پنجاب کي حکومت نے اس سال بسنت کي دو دن کيلۓ اجازت دے کر يہ ثابت کرديا ہے کہ اسے عوام کي جان و مال کے مقابلے ميں تفريح زيادہ عزيز ہے اور تفريح بھي وہ جس ميں ملک کے سرکردہ سياستدان اور حکمران بڑھ چڑھ کر حصہ ليں۔
بہت پہلے کي بات ہے فلم انڈسٹري کے فنکار بسنت منايا کرتے تھے اور ان کي تصاوير اخبار کے فلم سيکشن ميں شائع ہوا کرتي تھي۔ اس وقت لاہوري بسنت منانے راوي کے کنارے جمع ہوا کرتے تھے اور وہ دن ايک ميلے کا سماں پيش کيا کرتا تھا۔ چونکہ اس وقت سٹيل کي ڈور کا رواج نہيں تھا اسلۓ حادثے ہوتے تھے مگر اکا دکا۔ مانجھے والي ڈور بھي بہت خطرناک ہوا کرتي تھي اور اس کے گردن پر پھرنے سے بھي موت واقع ہو جايا کرتي تھي۔ مگر جب سے نئ ٹيکنالوجي متعارف ہوئي ہے اس کے استعمال پر حکومتي کنٹرول نہ ہونے کي وجہ سے بسنت جشن کي بجاۓ ايک موت کا کھيل بن گئي ہے۔ اب سٹيل کي تاريں جہاں بہت سارے لوگوں کي جانيں لے ليتي ہيں وہيں بجلي کے تاروں سے الجھ کر بہت سارا مالي نقصان بھي کر ديتي ہيں۔
آج کے اخبار ميں ليسکو کے سربراہ نے بتايا ہے کہ پچھلے سال بسنت ميں سٹيل کي تاروں کے استعمال کي وجہ سے ليسکو کو 54 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اسي وجہ سے انہوں نے پيش کش کي ہے کہ اگر حکومت بسنت کھلے ميدان ميں منانے پر راضي ہوجاۓ تو وہ اس کے سارے اخراجات برداشت کرنے کيلۓ تيار ہيں۔ ليسکو کے سربراہ کا يہ مشورہ دانش مندانہ ہے اور حکومت کو اس پر غور کرنا چاہۓ۔
حکومت نے جن شرائط کيساتھ بسنت کي اجازت دي ہے وہ ناقابلِ عمل ہيں اور يہ ہو ہي نہيں سکتا کہ جو پوليس اکا دکا مجرموں کو گرفتار نہيں کرسکتي وہ بسنت کے دن قانون کي خلاف ورزي پر لاتعداد لاہوريوں کو کيسے گرفتار کرے گي۔ اب تک بسنت کے سخت قوانين کا کہيں بھي استعمال نہيں ہوا اور نہ ہي کسي کو سزا ہوئي ہے۔
سپريم کورٹ نے پنجاب حکومت کے بسنت کے منانے کے فيصلے کا ازخود نوٹس لے کر لوگوں پر احسان کيا ہے۔ اميد ہے سپريم کورٹ کي دخل انزازي سے اس مسئلے کا کوئي نہ کوئي حل نکل آۓ گا۔
ايک حل يہ بھي ہے کہ اس پتنگ بازي کو ايک کھيل کي شکل دے دي جاۓ اور اسکيلۓ ميدان مخصوص کرديۓ جائيں۔ لوگ ان ميدانوں ميں جائيں اور اپنا شوک پورا کريں۔ حکومت پتنگ بازي کے ٹونامنٹ قومي ليول پر منعقد کراکے اس شوق کو ايک مہزب کھيل کا درجہ دلوا سکتي ہے۔
چونکہ ہم لمبي منصوبہ بندي کے قائل نہيں ہيںاسلۓ جب کام سر پر آپڑتا ہے تو پھر ہنگامي بنيادوں پر اس کا حل نکالتے ہيں جو بعد ميں گلے پڑ جاتا ہے۔ بہتر ہوتا اگر حکومت بسنت کے تہوار کو منظم طور پر منانے کيلۓ ايک کميٹي قائم کرتي جو اپني حقائق پر مبني تجاويز حکومت کو پيش کرتي۔ اس کي تجاويز کي روشني ميں حکومت فيصلہ کرتي اور بسنت منانے کي پلاننگ اسطرح کرتي کہ کم از کم مالي اور جاني نقصان ہوتا۔
3 users commented in " بسنت منايۓ مگر مہذب قوم کي طرح "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمعاف کیجیے گا ۔
مہذب درست لفظ ہے ، مہزب نہیں
🙂
قدیر صاحب ہجے کی درستگی کا شکریہ۔ دراصل یھ ٹائپ کی غلطی تھی۔
Leave A Reply