عورت اور مرد کا ذکر چھڑا ہے تو ہمیں ایک لطیفہ نما واقعہ یاد آگیا۔ امید ہے اس لطیفے سے مرد عورت دونوں کی اہمیت کا حق ادا ہو جائے گا۔
ہمارے دو دوستوں نے انجنیئرنگ کے بعد آرمی میں شمولیت اختیار کر لی اور ان کی پوسٹنگ کھاریاں کینٹ ہو گئی۔ اس وقت وہ دونوں کنوارے تھے۔ جس بیرک میں وہ رہتے تھے اس سے نیچے والی منزل ميں ایک خوبصورت جوڑا رہائش پذیر تھا۔ ابھی انہیں وہاں رہتے ہوئے چند دن ہی ہوئے تھے کہ خوش شکل میجر صاحب نے انہیں چائے پر بلا لیا۔
باتوں باتوں میں میجر صاحب نے دونوں کی شرافت کی تعریف کی۔ اس کے بعد مذاق کے انداز میں بولے تم لوگوں کو معلوم ہے کہ میری بیوی انتہائی خوبصورت گڑیا جیسی ہے۔ کہیں تمہاری نظر اس پر تو نہیں۔ ایک دوست نے میجر صاحب کی بات سن کر زور سے قہقہہ لگایا جس پر میجر صاحب تھوڑے سنجیدہ ہو کر بولے اس کا مطلب یہ ہوا کہ میرا شک درست تھا۔ دوست ہنسی کنٹرول کرتے ہوئے بولا “جناب جب آپ سے ہماری نظر ہٹے گی تو ہم آپ کی بیوی کو دیکھیں گے” یہ سن کر میجر صاحب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
10 users commented in " خوبصورت عورت مرد "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackThis is stupid joke or they were gay
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔
خوب!
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت خوب، ہاہاہاہا
والسلام
جاویداقبال
آپ کے دوستوں کے بارے مشکوک ہو رہے ہیں لوگ۔۔۔۔۔
ایک تو وہ دو، اوپر سے کنوارے، ساتھ میں ایک ہی بیرک میں۔۔۔۔۔ پھر میجر صاحب پہ لائن مارتے ہیں۔۔۔۔ فوجی تو سنا ہے چھے چھے ماہ گھروں کو بھی نہیںجاتے۔۔!!
خان صاحب۔ لطیفے کو لطیفے کے طور پر پڑھا جائے تو اس کا مزہ زیادہ آتا ہے۔ اگر اس میںسے بھی برا پہلو نکالا جائے تو لطیفہ سنانے والے اور سننے والے دونوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
آپکے لطيفے سے آئيڈيا آيا ہے کہ کيوں نہ ہر کوئياپنے اپنے بلاگ پر ايک لطيفہ پوسٹ کرے
آئیڈیا تو اچھا ہے مگر بلاگرز کی مصروفیت آڑے آئے گی۔ کیونکہ اس سےپہلے شعیب صفدر صاحب اس طرح کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔
دیکھا
میںنے آپ کو بتایا تھا
پپوبچوں کی عمر دراز ہوتے ہے۔ لیکن کوئی مانتا ہی نہیں
بہت اعلی جناب۔
Leave A Reply