پاکستاني حکومت نے اسرائيلي حکومت سے رابطہ اس کےغزہ سے انخلا کے شکريہ کے ليۓ کيا ہے۔ پاکستاني حکومت سمجھتي ہے اس طرح کي ملاقاتوں سے فلسطين کا مسلہ حل کرنے ميں مدد ملے گي۔ پاکستاني حکومت نے اس بات کا بھي اقرار کيا ہے کہ يہ ملاقات پاکستاني حکومت کي خواہش پر کي گئ ہے۔
واہ رے حکومت تيري سادگي۔ کيا پاکستاني حکومت يہ نہيں سمجھ سکي کہ اسرائيل نے غزہ کو سيکيورٹي کي وجہ سےخالي کيا ہے نہ کہ فلسطيني حکومت کے قيام کے لۓ۔ اسرائيلي حکومت اس کے ساتھ ساتھ جنوبي کنارے ميں اور بستياں آباد کرنے لگي ہے اس بارے ميں پاکستاني حکومت کا کيا خيال ہے۔
اگر اس طرح ملاقاتيں کرنے سے مسائل حل ہو سکتے تواب تک ساري دنيا کے مسائل حل ہوگۓ ہوتے۔ ہماري حکومت بھولي عوام کو ورغلا رہي ہے وگرنہ اس ملاقات کے پيچھے کونسي سازش پوشيدہ ہے يہ بعد ميں پتہ چلے گا۔