اخبار میں یہ تصویر دیکھی تو یار دوستوں نے اس کے عنوان تجویز کرنے شروع کردیۓ۔ ہم نے انہیں بہت کہا کہ یہ شریف لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں مگر وہ ماننے کو تیار ہی نہیں تھے۔ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی عنوان تجویز کرکے اپنے دل کی بھڑاس تو نکال لی مگر کسی کا کچھ بگاڑ نہ سکے۔ ان کے تجویز کردہ چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں۔

 ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور، کھانےکے اور

 منافقت کے انداز

 عوام کی دولت سے حکمرانوں کی عبادت

 معصوم عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک اور حربہ

 یہ سفید داڑھی والا کہاں پھنس گیا

 جب بھی چاہے اک نئی صورت بنالیتے ہیں لوگ

  ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ

 روشن خیالوں کی میراتھان

 کیا ہمارے گناہ معاف ہوجائیں گے؟

 کیا کیا نہ سہے ہم نے ستم کرسی کی خاطر

عمرہ بھی کرنا پڑا ہمدم کرسی کی خاطر