امریکہ میں مسلمانوں کے بارے میں دو خبریں آجکل میڈیا کی زبان پر ہیں۔ ایک خبر نیشنل پبلک ریڈیو کے ولیم کے متعلق ہے جسے اس لیے نوکری سے نکال دیا گیا کہ اس نے مسلمانوں کیخلاف فقرے کسے۔ اس نے کہا کہ جب بھی وہ جہاز پر سوار ہوتا ہے اور کسی مسلمان کو جہاز میں دیکھتا ہے تو وہ ڈر جاتا ہے کہیں وہ یہ جہاز تباہ ہی نہ کر دے۔

اس کے بعد دوسری خبر اوبامہ کے بارے میں ہے۔ ان کا پروگرام تھا کہ اگلے ماہ انڈیا کے دورے کے دوران وہ گولڈن ٹیمپل کی سیر کریں گے۔ مگر جب انہیں بتایا گیا کہ گولڈن ٹیمپل کی سیر کے دوران انہیں سر ڈھانپنا پڑے گا تو انہوں نے یہ پروگرام اس وجہ سے کینسل کر دیا کہ کہیں امریکی انہیں مسلمان سمجھنا نہ شروع کر دیں۔ اس طرح کی صورتحال سے وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی دوچار ہو چکے ہیں۔ اس وقت انہوں نے اسلامی طرز کا لباس پہنا تھا۔