آج کے ایکپریس کیمطابق بلوچستان کے وزیراعلی پروفیسرز اور لیکچررز ایسوسی کے مظاہرے کے دوران اساتذہ سے باتیں کرتے ہوئے غصے میں آ گئے اور کہنے لگے اگر اساتذہ اتنے قابل ہیں تو شلغم پر مضمون لکھ کر دکھائیں۔

 یہ بہت پرانا دستور رہا ہے کہ اکثر کمزور یا کم صلاحیت والا اپنے مخالف پر دھاک بٹھانے کیلیے اسی طرح کے فضول سوال کرتا آیا ہے۔ ہم جب چھٹی جماعت میں پڑھا کرتے تھے تو ہمارے ایک کلاس فیلو اپنی انگریزی کی دھاک بٹھانے کیلیے ہم جماعتوں سے کہا کرتے “میرا یہاں دل نہیں لگتا” اس کا انگریزی میں ترجمہ کر کے بتائیں۔

اسی طرح ہمارے ایک استاد نئے نئے بی ایڈ کر کے پڑھانے کیلیے آئے۔ ان سے پہلے دو تجربہ کار اساتذہ ادھر پڑھا رہے تھے۔ وہ کہتے کہ اگر وہ اساتذہ الجبرے میں اتنے ہی ماہر ہیں تو ایک جمع دو برابر چار ثابت کر کے دکھائیں۔

اسی طرح بچپن میں کوئی انگلی ٹیڑھی کر کے دوسرے کو کہتا ایسا کر کے دکھاو۔ کوئی آنکھیں گھمانے کی بات کرتا اور کوئی کان کو گردن کے پیچھے سے ٹچ کرنے کو کہتا۔

ایسا سوال کرنا ہی بیوقوفی کی نشنانی ہے اور ہمارے خیال میں ایسے آدمی کا وزیراعلی ہونا صوبے اور ملک دونوں کیلیے نقصان دہ ہے۔ اسے فوری طور پر برطرف کر دینا چاہے۔