تیونس کے بعد مصر میں انقلاب برپا ہے اور اس کے بعد یار لوگ پاکستان میں انقلاب کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ ہماری ہوش میں ابھی تک اسلامی ملکوں میں جتنے انقلاب آئے ہیں ایران کے انقلاب کو چھوڑ کر باقی سب پہلے سے طے شدہ تھے اور ان کے پیچھے مقامی لوگ نہیں بلکہ کوئی خفیہ طاقت کارفرما ہوتی تھی۔ بنگلہ دیش، تیونیس، مصر، لبیا، عراق یا پاکستان سب کے انقلاب جعلی تھے بلکہ تبدیلی لانے والے اس سے بھی بدتر نکلے۔ مصر میں انورسادات کے قتل کے بعد حسنی مبارک ڈکٹیڑ بنا۔ لبیا کے انقلاب کے بعد قذافی ڈکٹیٹر بنا بیٹھا ہے۔ عراق میں صدام حسین ڈکٹیٹر بنا۔ اسی طرح پاکستان میں جب بھی حکومت کا تختہ الٹا گیا آنے والی حکومت چاہے سیاسی ڈکٹیٹر کی ہو یا فوجی ڈکٹیٹر کی وہ پہلے سے بھی بدتر ثابت ہوئی۔ ماضی میں جانے کی بجائے موجودہ سیاسی انقلاب کو ہی دیکھ لیجیے۔ فوجی ڈکٹیٹر کو ہٹانے والے سیاسی ڈکٹیٹر کی موجودگی میں ملک میں مہنگائی بڑھی، معاشی حالت پتلی ہوئی، لاقانونیت نے انتہا کر دی اور غیرملکی وائسرائے مزید طاقتور ہو گئے۔
یہی وجہ ہے ہمارے موجودہ سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت ملک میں اصلی انقلاب دور دور تک نہیں دیکھ رہی۔ جس دن انقلاب آیا اس دن ملک میں سادہ لوح لوگوں کی حکومت ہو گی یعنی عوام اور حکمران ایک صف میں کھڑے ہوں گے۔ کوئی بتائے گا کہ یہ اصلی انقلاب کب آئے گا؟
15 users commented in " بیکار انقلاب "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackافضل صاحب ایسی بھی کیا مایوسی؟؟؟
آپ نے سنا نہیں ہے کہ مایوسی گناہ ہے!
انقلاب زیادہ دور نہیں ہے انشاءاللہ،یہ دیکھیئے
http://www.jang.com.pk/jang/jan2011-daily/30-01-2011/index.html
الطاف حسین کی ذندگی کا یہ پہلو مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا ہوگا،جانیئے حسن نثارکے قلم سے،
تیونس اور مصر سے سپاہی نمبر 2542671 تک
http://ejang.jang.com.pk/1-30-2011/Karachi/pic.asp?picname=407.gif
جی آخر کار فوج ہی آئے گی۔
بہت سارے لیڈران کی نسبت ایک لیڈر صاحب سے معاملات کرنا آسان ہوتا ہے۔
پاکستان میں صرف ایک ہی بنیاد ہے جس سے انقلاب یا تبدیلی ممکن ہے اور وہ بنیاد ہے اسلام جس سے پوری قوم اتفاق کرتی ہے۔ خدا نخواستہ پاکستانی قوم سے اسلام منہا کر دیں تو باقی بچتے ہیں۔ پنجابی، بلوچی، سندھی، پٹھان، کشمیری وغیرہ۔ جبکہ اسلام وہ قدر مشترکہ سب میں ہے جس کے ہوتے ہوئے پاکستانی قوم ایک قوم بن جاتی ہے۔ اسلئیے اگر کبھی کوئی انقلابی تبدیلی پاکستان میں آئی تو وہ دیر یا بدیر اسلامی ہوگی ۔ اسکے بغیر بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے اور نت نئے نام نہاد انقلاب کے داعی پاکستان میں کوئی مشبت تبدیلی نہیں لاسکتے اور آخرکار وہی ہوتا ہے جو ہوتا آیا ہے یعنی۔ “بیکار انقلاب”
اب يہ لمبی لمبی بادشاہت اور آمريت کے جانے کا وقت آگيا ہے۔ لگتا ہے سعوديہ کو کئی محلوں کا انتظام کرنا پڑےگا کيونکہ جلد ہی حسنی مبارک اور پھر کئی اور لمبی حکمرانی کے مزے لوٹنے والے “ريٹائرمنٹ” گزارنے کے لیے (ٹنوں سونے کے سوٹ کيس ليے) عازم سعوديہ ہوں گے۔
مٹی کا قرض اتارنے کے بجائے جرنیلوں کی اکثریت وطن اور عوام پر بوجھ بن گئی،الطاف حسین
ملک میں غریب اور متوسط طبقے کا انقلاب آیا تو قومی دولت لوٹنے والوں کا بلا امتیاز احتساب ہوگا!
http://ejang.jang.com.pk/2-1-2011/Karachi/pic.asp?picname=1015.gif
عبدللہ صاحب،
میں حیران ہوں کہ یہ حکیم و دانا شخص الطاف حسین ایک اجنبی ملک میں کیوں اپنا وقت برباد کر رہا ہے؟ پاکستان میں رہ کر وہ قوم کی کہیں زیادہ خدمت کر سکیں گے – آپ سے استدعا ہے کہ آپ ایسے بے مثال شخص کو پاکستانی قوم سے دور مت رکھیں –
ثاقب صاحب اگر آپ میرا اوپر دیا ہوا لنک ذرا دھیان سے پڑھ لیں تو آپکو اپنے اس سوال کا جواب بھی اسی میں مل جائے گا!!!!!
ایم کیو ایم نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی دو بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے رکوائیں،
ذرعی ٹیکس لگائے بغیر جی آر ایس ٹی ٹیکس لگواکر عوام پر بوجھ ڈالنے کی جاگیر داروں کی سازش کو روکا!
جو کسی آنکھوں کے اندھے کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ابھی یہی کام نواز شریف یا شہباز شریف نے کیا ہوتا تو سارے بلاگ ان کے اس کارنامے کی واہ واہ سے رنگین ہوتے اللہ رے منافقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے عبدللہ صاحب، آپ واقعی “گفتار کے غازی” ہیں – آپ یا الطاف حسین صاحب کہاں تک “کردار کے غازی ” ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتاے گا- اگر آپ کا اپنے ممدوح الطاف حسین صاحب سے رابطہ ہے تو براہ کرم نیچے دیا ہوا لنک ان تک پہنچا دیں- شکریہ
http://sakibahmad.blogspot.com/2010/01/punjab-governments-own-goal.html
میں یہ جاننا چاہوں گا کہ متحدہ کی ان موضوعات پہ کیا پالیسی ہے – مہربانی فرما کر اصل مضمون اور اس پر تمام آرا کا سنجیدگی سے مطالعہ کیجئے
عبداللہ صاحب
پہلے بات تو یہ ہے کہ ان دو اقدامات سے کوئی اصلی انقلاب نہیںآیا۔ دوسرے یہ کارنامہ صرف متحدہ کانہیں ہے بلکہ مسلم لیگ ن، اے این پی، ایم کیو ایم اور حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی یاد رکھیے یہ تیل کی قیمتیں نہ بڑھنے دینا اور آر جی ایس ٹی نہ لگتے دینا یہ عارضی اقدامات ہیں جو کو بعد میں قیمتیں بڑھا کر رد کر دیا جائے گا۔
ایم کیو ایم سے متعلق کوئی مثبت خبر آپکو مشکل سے ہی ہضم ہوتی ہے پھر بھی یہ خبر لگائے دے رہا ہوں!
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،
اراکین اسمبلی متحدہ
http://ejang.jang.com.pk/2-3-2011/Karachi/pic.asp?picname=12_08.gif
سپر پاور بننا ہے تو علم حاصل کرو،الطاف حسین
http://ejang.jang.com.pk/2-7-2011/Karachi/pic.asp?picname=1049.gif
ناصر حسین و عارف حسین لائبریری بارش کے پہلے قطرے کی مانند ہے،مصطفی کمال
http://ejang.jang.com.pk/2-7-2011/Karachi/pic.asp?picname=1021.gif
کوئی ہے جو پاکستان کی حفاظت کر سکے؟
Leave A Reply