کالم نگار اور اینکرپرسن جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام میں ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے یعنی ماضی کی بجائے مستقبل کی بات کرنے کا۔ پہلے پروگرام میں انہوں نے عام پبلک سے پوچھا “اگر انہیں حکومت مل جائے تو وہ کیا کریں گے”۔ سب نے کرپشن اور مہنگائی کی بات کی۔ سب کا خیال تھا کہ وہ غریبوں کیلیے کچھ کریں گے۔ اکثریت موجودہ حکومت اور سیاستدانوں کیخلاف تھی۔ کچھ لوگ تو اتنے غصے میں تھے یہاں تک کہہ گئے کہ سب سے پہلے وہ موجودہ پارلیمنٹیرینز کو ایک جگہ اکٹھے کر کے بم سے اڑا دیں گے۔ ایک مزدور کہنے لگا وہ ان کرپٹ سیاستدانوں کو چپس کی مشین میں پیس دے گا۔
ہم سے بھی اگر یہی سوال پوچھا جاتا تو ہم مندرجہ ذیل مختصر سا جواب دیتے۔
ہم ایک ہزار افراد پر مشتمل نیک، مخلص اور محب وطن لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور انہیں ججوں کے اختیارات دے کر ملک کے تمام محکموں کی نگرانی پر لگا دیں گے۔ جہاں جہاں وہ کرپشن، رشوت اور مہنگائی دیکھیں گے وہیں عدالت لگا کر ملزموں کو موت سے کم کی سزا نہیں دیں گے۔ اگر اس کے باوجود بھی ہم معاشرے سے کرپشن اور رشوت ختم نہ کر سکے تو اگلے دن ہی حکومت چھوڑ دیں گے۔ ہمارا یقین ہے کہ جس دن ملک سے کرپشن، رشوت اور بے ایمانی ختم ہو گئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے کام ہیں کرنے والے مثلا تعلیم، صحت، عدل وغیرہ وغیرہ مگر وہ سب بعد میں۔
اگر آپ کو حکومت مل جائے تو؟
3 users commented in " اگر ہمیں حکومت مل جائے تو؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیں اس کا تفصیلی جواب لکھ چکا ہوں کسی زمانے میں
http://saadblog.wordpress.com/2010/06/12/weird-thoughts/
اگر ہمیں مل گئی تو ہم فورا اسے چائنا( چین ) کے حوالے کر دیں گے
يہ آپ پاکستان ميں طالبان والی حکومت قائم کرنا چاہ رہے ہيں ۔ ابھی لوگ آ کے آپ کی خبر ليں گے ۔ انتہاء پسندی کا ڈپلومہ مجھے تو کب کا ان لوگوں نے دے ديا ہوا ہے
Leave A Reply