ایک دن پہلے وزیردفاع احمد مختار کا بیان تھا کہ امریکہ کو شمسی ایئرپورٹ خالی کرنے کیلیے کہہ دیا ہے۔ یہ وہی ایئرپورٹ ہے جہاں امریکی موجودگی سے حکومت اور فوج دونوں انکار کرتی رہی ہیں۔ احمد مختار نے اگر عرصے بعد اپنی زبان کھولی بھی ہے تو وہ بھی جھوٹ سے کیونکہ اگلے ہی دن امریکی سی آئی اے نے بیان دے دیا کہ شمسی ایئربیس نہ خالی کیا ہے اور نہ کریں گے۔ اس بیان کیساتھ ہی پاک فوج نے خفت مٹانے کیلیے بیان داغ دیا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد شمسی ایئربیس آپریشنل ہی نہیں رہا۔ ابھی چند منٹ قبل وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر دفاع احمد مختار کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی ایئربیس بارے میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی حکومت ہے جس کے دو وفاقی وزرا کے بیانات آپس میں نہیں مل سکتے۔

اب جھوٹا کون ہے یہ آپ ہی فیصلہ کیجیے۔