ہمارا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ایم کیو ایم بارہ مئی کے حادثے کی ذمہ دار تھی اور یہی موقف میڈیا کی اکثریت کا رہا ہے۔ آج وکی لیکس کے انکشافات نے اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ وکی لیکس کیمطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے امریکی سفیر کو بتایا تھا کہ بارہ مئی کے سانحے میں ایم کیو ایم، جاگیردار، مشرف کے کارکن اور آئی ایس آئی برابر کی شریک تھیں۔ اس بات کا تذکرہ نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کیا ہے اور اخبارات میں بھی یہ خبر چھی ہے۔ اب تو ایم کیو ایم کے حمائتیوں کو ہار مان لینی چاہیے۔