بینظیر کے پچھلے دور میں صدر زرداری مسٹر ٹین پرسینٹ کے نام سے مشہور ہوئے اور زرداری صاحب اس مشہوری کی ابھی تک لاج رکھے ہوئے ہیں۔ اس ویک اینڈ پر ہمارے ایک باریش نمازی حاجی دوست نے ایک عجیب واقعہ سنایا۔ کہنے لگے ایک صاحب دو سو ملین ڈالر لیکر پاکستان گئے تا کہ وہ وہاں پر کارخانے لگا سکیں۔ انہوں نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ زرداری صاحب بولے مجھے دو ملین ڈالر دے دو اور پھر اپنا صنعتی منصوبہ شروع کر دو۔ تاجر نے سوچنے کا وقت مانگا اور باہر چل پڑا۔ صدر دروازے پر زرداری کے دو آدمیوں نے اسے روک لیا۔ کہنے لگے زرداری صاحب نے تم پر اپنے بیس قیمتی منٹ ضائع کیے۔ ان کا فی منٹ خرچہ ایک لاکھ روپیہ بنتا ہے۔ اس لیے بیس لاکھ روپیہ دو اور پھر چلے جانا۔ تاجر کہنے لگا کہ میرے پاس تو ابھی رقم نہیں ہے۔ زرداری صاحب کے آدمی بولے اگر رقم نہیں ہے تو پھر یہیں رہو۔ جب رقم کا بندوبست کر لو تو جانے کے بارے میں سوچنا۔ مجبوری میں تاجر کو اپنے رشتہ دار کو فون کر کے بیس لاکھ روپے کر بندوبست کرنا پڑا اور تب اس کی بخیریت واپسی ہوئی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ پاکستان نہیں گیا۔
6 users commented in " زرداری مسٹر ٹین پرسینٹ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاس طرح کے واقعات يہاں روزانہ کا معمول ہيں ليکن اُن بيچاروں کا کيا بنے کہ سندھ ميں جن کی زمينيں بغير معاوضہ زرداری نے اپنے نام کروا ليں
اگر کارخانے لگانے تھے توزرداری سے ملاقات کی کیا ضرورت تھی؟۔ حاجی صاحب خاموشی سے اپنا کام اسٹارٹ کر دیتے۔
آپ کے دوست کو بیس لاکھ ادا کرنے کے بعد پوچھا نہیں گیا؟
کہ
۔۔۔۔
ہن ارام ای؟
کہانی کے سچ جھوٹ کا تو اللہ ہی کو پتہ ہوگا مگر دیکھا یہ گیا ہے یہ باریش نمازی حاجی سب سے بڑے پاجی ہوتے ہیں،کم سے کم آج کل تو ایسا ہی ہے!
🙂
ویسے آج کل تومیڈیا آزاد ہے تو یہ بابا جی کے جاننے والے کاروباری حضرت نے کسی میڈیا کے بندے سے رابطہ کیوں نا کیا؟
Leave A Reply