پاکستان کے پچیسویں وزیراعظم راجہ پرویز کا ماضی شفاف نہ ہونے کی سب سے بڑی نشانی یہی ہے کہ سپریم کورٹ رینٹل پاور پلانٹس کے کیس میں ان کیخلاف کاروائی کا حکم دے چکی ہے اور اسی وجہ سے ان کا نام راجہ رینٹل رکھ دیا گیا ہے۔
راجہ رینٹل جب وزیر پانی و بجلی تھے تو انہوں نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بھی قائم کیے۔ دہ جب تک وزیر رہے لوڈشہڈنگ ختم کرنے کے وعدے کرتے رہے۔ رینٹل پاور پلانٹس کرپشن کیس کی وجہ سے وہ وزارت سے ہٹا دیے گئے مگر اب اندھوں میں کانا راجہ کے مصداق انہیں انعام کے طور پر وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔
راجہ رینٹل نے رینٹل پاور پلانٹس کے سکینڈل میں جس طرح میڈیا پر اپنا دفاع دیا کیا وہ راجہ مینٹل ہی لگتے تھے۔
ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو گی کہ کرپٹ صدر نے ایک کرپٹ وزیراعظم چن لیا ہے۔

کرپٹ لوگ، کرپٹ صدر، کرپٹ وزیراعظم
نہ ہوئے ہیں نہ ہوں کے عوام کبھی نادم

payday loans online