حسینہ واجد نے عبدالقادر ملا شہید کو 1971 کے جنگی جرائم میں پھانسی دے دی مگر نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ کو جب گوروں سے آزادی دلائی تو ان تمام سابقہ حکمرانوں کو معاف کر دیا جنہوں نے نیلسن منڈیلا کو ستائیس سال قید رکھا۔ انہیں معاف ہی نہیں کیا بلکہ انہیں تمام عہدوں پر قائم رکھا۔ نیلسن منڈیلا کا قول ہے “دشمن سے لڑنے کی بجائے اس کے قریب ہو جاؤ اور مذاکرات کرو تا کہ اس سے دوستی ہو جائے”۔