جب سے میاں برادران کی موجودہ حکومت بنی ہے پتہ نہیں دونوں بھائی بیرونی ممالک کے دورے اکٹھے کیوں کر رہے news-1398901954-3321ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایک بھائی دوسرے دورے پر نکلتا تو دوسرا گھر کی رکھوالی کیلیے پاکستان میں رہتا۔
ایک وجہ تو بداعتمادی ہو سکتی ہے۔ چونکہ بنیادی طور پر تو وہ کاروباری خاندان والے ہیں اور کاروبار بھی ان کے سانجھے ہیں۔ اسلیے شاید کاروباری معاہدے بھی اکٹھے ہی کر رہے ہوں کیونکہ انہیں ایک دوسرے پر شاید بھروسہ نہ ہو۔
دوسری وجہ چھوٹے بھائی کو ہمیشہ ساتھ رکھنے والی رسم ہو گی۔
تیسری وجہ شہباز شریف خود کو نواز شریف سے زیادہ سمارٹ سمجھتے ہوں گے اس لیے ضد کر کے نواز شریف کے ساتھ جاتے ہوں گے۔
چوتھی وجہ نواز شریف سرکاری کام نپٹاتے ہوں گے اور شہاز شریف ذاتی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہوں گے۔
پانچویں وجہ شاید وہ اپنے کاروبار کو پاکستان پر ترجیح دے رہے ہیں۔ اسلیے پاکستان میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا رہے ہوں، حادثے ہو رہے ہوں یا پھر طالبان کیساتھ مذاکرات، وہ ان سب باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے بلکہ ان کیلیے اہم یہ ہے کہ اپنے پانچ سالہ دور میں وہ صدر زرداری کی طرح کتنی دولت سمیٹیں گے اور کتنے کاروبار بیرون ممالک سیٹ کر پائیں گے۔