وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جتنی برداشت صدر زرداری میں ہے اتنی کسی اور سیاستدان میں نہیں ہے۔ شاہ صاحب کی بات اس لحاظ سے درست ہے کہ
صدر زرداری کو عوام نے پتہ نہیں کیا کیا القابات سے نہیں نوازا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ ان کے بارے میں یہ بات تو مشہور ہے کہ ان کا حج نہیں ہو گا کیونکہ کوئی اپنے آپ کو پتھر نہیں مار سکتا۔
ان پر کرپشن کے الزامت کی بھرمار بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔ انہوں نے گیلانی کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا جو کھیل کھیلا وہ پی پی پی کے جیالوں نے بھی برداشت کر لیا۔ انہوں نے راجہ رینٹل کو وزیراعظم بنا کر واقعی برداشت کی حد کر دی۔
انہوں نے بینظر کی شہادت کا الزام بھی برداشت کیا۔ وہ واقعی بہت ڈھیٹ سیاستدان ثابت ہوئے ہیں۔ ان کیخلاف نعرے لگانے والے کہتے ہیں
سالا مارا، بیوی ماری
آسف زرداری آسف زرداری
انہیں جو مرضی کہ لیں وہ کھسیانی ہنسی ہنس دیتے ہیں۔ ان کی یہ ہنسی ملک بھر میں مشہور ہو چکی ہے۔ ہمیں امید ہے صدارتی عہدے سے اخراج کے بعد وہ پاکستان میں رہنا بھی برداشت نہیں کریں گے اور کسی اور ملک سدھار جائیں گے۔