اک ٹوٹی ہوئی کمان ہوں
میں نام کا مسلمان ہوں
مور ٹگیج میں لیتا ہوں
کار کی قسطیں دیتا ہوں
بنک کا سود کھاتا ہوں
پھر بھی سلامت ایمان ہوں
میں نام کا مسلمان ہوں
پانچ نمازیں پڑھوں تو کیوں
صدقہ خیرات کروں تو کیوں
دیں کے لیے مروں تو کیوں
رب کا لاڈلا انسان ہوں
میں نام کا مسلمان ہوں
سنی ، شیعہ ، وہابی ہوں
سندھی ، بلوچی ، پنجابی ہوں
حبشی ، عجمی ، عربی ہوں
فرقہ بندی میں غرقان ہوں
میں نام کا مسلمان ہوں
غداری میں نمبر ون میرا
بےایمانی کا رسیا من میرا
ہے غیبت کرنا فن میرا
ابلیس سے بڑا شیطان ہوں
میں نام کا مسلمان ہوں
4 users commented in " میں نام کا مسلمان ہوں "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاچھی نظم ہے
آپ نے ساری خوبیاں ایک ہی پوسٹ میں لکھ دیں ۔ کہیں لوگ خوشی سے پھٹ نہ جائیں ۔ ۔ ۔
یہ نظم آپ نے خود لکھی ہے تو کمال ہی کر دیا ہے اگر نہیں تو شاعر کا نام یاد ہو تو بتا دیجئے ۔
Can you please turn on your Atom feed? (In the Blogger interface, go to Settings -> Site Feed.) Then I can include your blog in the Urdu blog aggregator known as Urdu Planet.
جناب ہم سب نام کے مسلمان ہیں۔۔۔۔ کچھ روشن خیال بھی ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔ ماشاءاللہ
نظم اچھہ ہے
Leave A Reply