ہمارے وفاقی وزیرِ تعلیم ریٹائرڈ جنرل جاوید اشرف قاضی جو آئی ایس آئی کے چیف بھی رہ چکے ہیں کی دین سے لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ انہیں یہی معلوم نہیں کہ قرآنِ پاک میں کتنے سپارے ہیں۔
پچھلے بدھ وار کو ایک پرائیویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ وہ تیسری جماعت سے آٹھویں جماعت تک، بچوں کو قرآنِ پاک کے پورے چالیس سپارے پڑھائیں گے تاکہ انہیں مدرسوں سے تعلیم لینے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ انٹرویو لینے والی حیران ہوئی اور دوبارہ وزیرِ تعلیم سے پوچھا کہ بچے کتنے سپارے سیکھیں گے؟ تو انہوں نے دوبارہ کہا “چالیس”۔
اس جواب پر انٹرویو لینے والی عورت حیران و پریشان ہوگئ اور وزیرِ تعلیم کی غلطی کی درستگی کیلۓ کہنے لگی کیا قرآن میں تیس سپارے نہیں ہوتے؟ جنرل صاحب کو اپنی دین سے لاعلمی پر کافی شرمندگی اٹھانی پڑی اور انہوں نے انٹرویو لینے والی عورت سے معزرت کرلی۔
حزبِ اختلاف نے وزیرِ تعلیم کی دین سے لاعلمی پر قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمیں تو پہلے ہی معلوم تھا کہ فوجی جنرل اعتدال پسند اور روشن خیال ہوتے ہیں اور ان کا دین سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ جن کا دین سے تعلق ہوتا ہے انہیں جنرل بننے ہی نہيں دیا جاتا۔
اس میں بیچارے جنرل اشرف قاضی کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ جو کام انہیں سونپا گیا ہے اس کیلۓ دین کی تعلیم کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ وہ تو چن چن کر دینی تعلیم کو نصاب سے پہلے ہی باہر نکال رہے ہیں۔ جنرل صدر مشرف کو جو حکم اوپر سے ملا ہے وہی انہوں نے اپنے وزیرِ تعلیم کو دیا ہے۔ اسلۓ آگے آگے دیکھۓ ہوتا ہے کیا۔
3 users commented in " تعلیم سے بے بہرہ وزیرِ تعلیم "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب یہ بیان کا یہ حصہ ہی نہیں بلکہ باقی بیان بھی غور طلب ہے!!!
اول: سرکاری اسکولوں و کالجوں سے اردو کا خاتمہ!!!(اردو زبان کی کتاب ہی شائد اردو میں ہو) بچوں کو انگریزی سیکھانے کے لئے اردو کو پس پشت ڈالنا کہاں کی ذہانت ہے؟؟؟؟؟ کوے اور ہنس والی بات معلوم ہوتی ہے!!!
دوئم: دین کو اسلامیات کی کتاب تک محدود کرنے کا عمل!!!
سوئم: 65 کے گیت نہیں مگر 71 کے نوحے ضرور پڑھائے جائیں گے!!!
چہارم: سندھ کی تاریخ کو مونجودڑو سے پڑھائی جائے گی!!! مسئلہ تاریخ کا نہیں مسئلہ تہذیب کا ہے!!! اسلامی تاریخ اسلامی تہذیب سے قربت کا باعث بنتی ہے اور وہ تا ریح کس تہذیب کے قریب لے کر جائے گی؟؟؟
link
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=151575
شعیب سندھ کی نہیں پاکستان کی تاریخ موہنجوداڑو اور ہڑپہ سے بھی پہلے کی ہے، تو اس کے پڑھانے میں کیا برائی ہے؟
باقی تعلیم انگریزی میں کردینے سے اس کا معیار بلند نہیں ہوجاتا۔ کئی ملک اپنی زبانوں میں بھی سائنس کی اچھی بنیادی تعلیم فراہم کررہے ہیں۔مجھے تو یہ نیا وزیر تعلیم کوئی نیم حکیم ٹائپ کی چیز لگتا ہے۔
نعمان مجھے نہیں معلوم آپ کو کیسے سمجھاؤ!!! مگر میں اسے دوسری نظر سے دیکھتا ہو!!! جب یہ تاریخ یہ کہہ کر پڑھائی جائے گی کہ یہ آپ کی تاریخ ہے تو فرق پڑتا ہے!!! مسلمان ہوتی ہی ایک شخص کا تعلق مسلم تاریخ سے ہوجاتا ہے!!! یہ بات میرے والد نے مجھے کہی تھی!!!
Leave A Reply