بینظیر مصالحتی آرڈینینس کی برکت سے واپس آئیں اور پھر سعودیوں نے مسٹر مشرف کو اپنے ملک بلا کر ایک اور ڈیل کے ذریعے نوازشریف کوسرکاری طیارے پر پاکستان واپس بھیج دیا۔ صدر مشرف جو ان دونوں لیڈروں کو کرپٹ کہتے نہیں تھکتے تھے اور برملا کہتے تھے وہ واپس نہیں آسکتے انہوں نے اپنے عہد کو توڑا یا عہد توڑنے پر مجبور ہونا پڑا اور دونوں کو نہ صرف پاکستان واپس آنے دیا بلکہ اب ان کیساتھ ملکر کام کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ہماری سائٹ پر سب سے زیادہ جو پوسٹ پڑھی جاتی ہے وہ ایم کیو ایم کے حاکم الطاف بھائی کے بارے میں ہے۔ اب جبکہ بینظیر اور نواز شریف ملک میں واپس آچکے ہیں تو وہ کونسی رکاوٹ ہے جو الطاف بھائی کو پاکستان واپس نہیں آنے دے رہی۔ بینظیر کے استقبال پر تو دہشت گردوں نے حملہ بھی کیا مگروہ ثابت قدم رہیں اور ابھی تک پاکستان میں ہیں۔ نواز شریف کے بھی کئی دشمن ہوں گے مگر وہ بھی جب واپس آئے تو انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے ایک عام گاڑی میں لاہور میں سفر کیا۔
ایکسپریس اخبار نے یہ خبر بھی چھاپی ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی سرکردہ لیڈر جن پر پاکستان میں قتل تک کے مقدمات ہیں خاموشی سے واپس آگئے ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے کیلیے انہوں نے اپنے کاغذات بھی جمع کرادیے ہیں۔ اب جبکہ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سندھ میں ایم کیو ایم کا گورنر موجود ہے، ایم کیو ایم صدرمشرف کی چہیتی جماعت ہے تو پھر ہمیں تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ الطاف بھائی پاکستان واپس نہ آسکیں۔
ہماری الطاف بھائی سے یہی گزارش ہے کہ وہ اب برطانیہ کی شہریت ترک کریں اور پاکستان واپس آکر ایم کیو ایم کو ملکی لیول پر منظم کریں۔ الطاف بھائی ہماری درخواست قبول کریں یا نہ کریں لیکن ہمیں امید ہے ہماری یہ پوسٹ بھی انہی کے نام کی وجہ سے ایم کیو ایم کی دوسری پوسٹوں کی طرح ضرور اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دے گی۔
12 users commented in " صرف الطاف بھائی کی کمی رہ گئی ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackسر ایم کیو ایم جماعت نہیں مافیا ہے!!!
اور مافیا کا سربراہ اُس ملک میں نہیں ہوتا جس ملک میں اُس مافیا کا وجود ہو اور عملی حصہ بھی!!!
الطاف بھائی نے برطانوی پاسپورٹ کے لیے اتنی جدو جہد کری اور آپ کہتے ہیں برطانوی شہریت ترک کردیں۔۔ آپ نے وہ تصویر نہیں دیکھی جس میں پاسپورٹ سے زیادہ سرخی بھائی کے گالوں پر نمایاں ہے۔۔ ویسے بھی باقی سیاستدانوں کو احتساب، الیکشن اور آرمی سے خطرہ رہتا ہے الطاف بھائی کو مقتولین کے لواحقین سے شید خطرہ لاحق ہے لہذا چت پر پٹ دونوں اپنی ہونے کے باوجود وہ تشریف نہیں لائیں گے۔
جب سے جیو بند ہوا ہے، قوم بھائی کا نام سننے کو ترس گئی ہے!
میرا خیال ہے الطاف حسین کو اپنی ہی جماعت سے خطرہ ہے ۔ آپ نے سُنا نہیں کہ سپیرے کی موت ہمیشہ اپنے پالے سانپوں کے ڈسنے سے واقع ہوتی ہے ؟
تحریر سمیت تبصرے بھی لاجواب ہیں۔۔۔۔ آپ سب بھی میرے ہی ہم خیال ہیں۔۔۔!
میاں! وہ کرتے ہیں طرفداری ہماری ۔۔ لو سمجھو گئی گناہ گاری ہماری
صا حب کیا کہنے ہیں ۔ اپ سب پر پنچا بی ہو نے کا الزام آئے گا
الطاف بھائی واقعی اولیاء ہیں
از: موج دین
الطاف بھائی اولیاء ہیں۔واقعی۔آپ کواعتراض ہو گا۔کچھہ نہیں تو گرامر پر ،مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
الطاف بھائی اتنے دن سے کہہ رہے تھے کہ کراچی میں کچھہ ہونے والا ہے،کچھہ ہونے والا ہے۔مگر کوئی دھیان ہی نہیں دے رہا تھا۔اب دیکھہ لیا نا؟ الطاف بھائی کو پہلے ہی پتہ تھا۔ایک سال سے وہ مسلسل کہہ رہے ہیں کہ کراچی کا امن خطرے میں ہے۔
اب اولیاء والا واقعہ سن لیں۔ کسی دور افتادہ گاءوں میں کوئی ناری اپنے آشناء کے ساتھہ “بھاگ” گئی۔
سارا خاندان صدمہ سے نڈھال تھا۔منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔گھر کا ہر فرد روئے جا رہا تھا۔ مگر باپ تھا کہ روتا بھی جاتا مگر کہتا جاتا۔۔ ” کچھہ بھی ہو لڑکی اولیاء تھی”۔لوگوں نے پنک کر پوچھہ لیا کہ چاچا یہ کیا منطق ہے؟ باپ کہنے لگا”بچاری کئی دن سے بار بار کہہ رہی تھی ،گھر میں کوئی بندہ گھٹ ہونے والا ہے۔تھی اولیاء”
الطاف بھائی بھی اولیاء ہیں۔ کئی دن پہلے ہی انہوں نے آگاہ کر دیا تھا کہ کراچی میں کچھہ ہونے والا ہے۔ملکی ایجنسیاں اور خفیہ والے کچھہ نہ پکڑ سکے ورنہ الطاف بھائی بچے بچے کو ان واقعات کے لئے “تیار” کر رہے تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ملکی”سلامتی” کےذمہ دار ادارےاس قدر کھلی وارادت پراس بار کیا کرتے ہیں؟
ہم بھی سیدھے ہی ہیں۔ ایک ہی فلم بار بار دیکھہ کر سوچتے ہیں شاید آٓج فلم میں ہیرو گھوڑے سے نہ گرے ،یا ٹرین لیٹ ہو جائے۔
یہ ادرے ۱۹۸۶ میں جو کرتے رہے وہی اب بھی کریں گے اور کیا کریں گے؟جو ۱۲ مئی ۲۰۰۴ ء کو کیا وہی کریں گے۔جو ۱۲ مئی ۲۰۰۷ ء کو کیا وہی اب بھی کریں گے۔
کسی نے کئی سو سال پہلے کہا تھا
کالے پت نہ چڑھے سفیدی
کاگ نہ تھیندے بگے
﴿کالے کپڑوں پر سفیدی نہیں چڑھتی،کوے سفید نہیں ہو سکتے﴾
یہ با عزت اور با وقار ادارے وقار سے کھڑے ہیں ،سب دیکھہ رہے ہیں اور خون بہتا دیکھہ کر ان کے بوٹوں پر بھی جوں نہیں رینگتی،ہاں وہ تو اسے ہی “عوامی قوت” کا مظہر کہتے ہیں۔
پروفیسر عبدالغفور صاحب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور اے این پی کراچی کے قتل و غارت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ہماری معلومات میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ہاں اپنی روش برقرار رکھی ہے۔کیا انہیں اپنے گھر پر ہونے والے بم دھماکے یاد نہیں؟پتہ نہیں یہ لوگ سچ بولنے سے کیوں باز نہیں آتے۔کیا جیو اور اے آر وائی کی طرح مشکل وقت میں چپ نہیں رہ سکتے۔ دیکھتے نہیں غصے میںٰ”یہ لوگ” کیا کچھہ کر سکتے ہیں۔
ادھر شہر میں انسانی خون کی نصف سنچری مکمل ہوئی ہے ادھر الطاف بھائی نے “امن بھیک مشن” شروع کر دیا ہے۔ لوگ اب بھی الطاف بھائی کے خلوص پر بھروسہ نہیں کر رہے۔
مگر۔۔۔آفرین ہے حمید گل صاحب پر ،انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے بلائی جانے والی کانفرنس الطاف حسین کے بغیر بے کار ہو گی۔یہ مزاحیہ فلم اب لیٹ ہو گئی ہے۔اگر طنزیہ ہے تو بھی۔حمید گل صاحب تو رازدار ہیں پورے افسانے کے۔اب سچ بول ہی دیں۔ بہت ہو گیا۔کبھی کبھی عوام کو دھوکہ نہ بھی دیا جائے ،تو کیا ہے۔وقفے میں حرج ہی کیا ہے؟
یہ حمید گل صاحب وہ ہیں کہ جب کور کمانڈر ملتان تھے تو ایم کیو ایم کی سرکاری سرپرستی کا “استریتجک” دفاع کیا کرتے اور اسے ضروری قرار دیتے تھے۔واہ ! تقسیم میں وحدت کے سرچشمے ایسی دور رس نگاہیں ہی دیکھ سکتی ہیں۔ ہما شما کا کیا کام۔
ہم آپ کیا جانیں ملکی مفاد،ملکی سلامتی کے تقاضے،پاکستانیوں کے باہمی فسادات کی برکتیں،قومیتوں کی بنیاد پر زہریلے پروپیگنڈے کی افادیت۔گاڑیاں جلنے،گھر لٹنے،کاروبار تباہ ہونے،اورنفرت اور خوف و ہراس کے پیچھے چھپی برکات و حسنات ۔ اس کے لئے چاہیے صاحبان کمال اور حاملین قوت کی نظر۔۔۔۔کیوں حمید گل صاحب
ٹھیک ہے نا؟
غزالاں تم تو واقف ہو!
loudtruth@gmail.com
mujhai ek baat yeh samjh mai nahi aati hai k sab jantay hain k karachi mai qatal gharat gari our bhata system our dakaite kon karta hai phir bi ous ka naam laynay say dartay kion hain hum nay tou apnay baro say suna hai k musalman ka aqida hona chaheyeh k mout ek din aani hai phir kion dartay hain mai naam layta hoon jaon hijro ho tum say karachi k tamam maslay our dangay faasadad ka zimmay war altaf hai altaf hai jis terhah say humara qaid afaq nai dara tou hum tou phir ous k sepai hain ga mohajir ga afaq
HUM TAMAM KARKONO OUR APNAY AFAQ BHAI K LYA TAMAM LOGOO SAY OUR HOKUMAT SAY APEEL KARTAY HAAIN K AFAQ BHAI KO BA IZAAT RAHA KARAIN OUR MOHAJIRO PER JARI OPRATION KHATAM KARWAIN PLS PLS PLS HUM KHON KI KHAIL NAI KEHLNA CHAHTAY KION K HUMARA QAID ALTAF NAHI AFAQ HAI OUR AFAQ BHAI NAY HUMAI IS GANDAY KHAIL SAY SAKHTI SAY MANA KIA HAI PER KAN KHOL K SUNLO DUNYA WALO HUM QAMZOOR NAI HAIN SAMJHAIN BHUT HO CHUKA MOHAJIRO KA KHOON ITNA SASTA NAHI HAI BASS KARO NAI TABAH KARO MOHAJIRO KO BASS KARO NAI TOU 1992 KAY HALAT KI TARAF NA LAYJAIN KHURA AAP LOG BHI OUTHO GA MOHAJIR GA AFAQ
آفا ق بہائ کو رہا کرو ظالموں
اس ویب پر تمام افراد کو السلام علیکم برادر عزیز کسی بھی شخصیت کو بغیر اآزمائے کُچھ نہیں کہنا چاہئے اور آپ لوگ پہلے الطاف بھائی کو پرکھیں اور اُن کو سمجھیں تو اآپ لوگوں کے دلوں سے کدورتیں دور ہوسکتیں نہیں آپ لوگ یہ بتائیں کہ کیا لیاری یا کیماڑی میں جو کام الطاف بھائی کی ہدائت پر سٹی ناظم نے کرائے اس میں تمام قوموں کے اور تمام پاکستانیوں کے گھروں میں پانی گیا یا الطاف حسین بھئی کے گھر پانی گیا تمام جماتیں ان علاقوں سے ووٹ تو حاصل کرتی رہیں مگر ترقیاتی کام تو کُجا پانی تک نہیں پُہنچا سکیں،آپ لوگ پہلے پرکیں پھر بولیں اللہ حافظ نارتھ ناظم آباد سیکٹر جئے الطاف حسین بھئی جئے متحدہ قومی مومنٹ،
Leave A Reply