ڈکٹیشن قبول نہیں، اپنے فیصلے قبول کریں گے – زرداری
اگر ڈکٹیشن نہیں لیتے تو پھر ہر اہم واقعے سے قبل امریکی سفیر سمیت حکام ہر پاکستانی اہلکار سے ملاقاتیں کیوں کرتے ہیں؟
قائد اعظم کا ملک دولخت ہو گیا، بھٹو کا پاکستان بچا ہے – زرداری
قائداعظم کا ملک دو لخت کرنے میں بھٹو کا بھی ہاتھ تھا۔
آج ہر سیاسی لیڈر بھٹو بننے کی کوشش کرتا ہے مگر اس کیلیے جان دینا پڑتی ہے – زرداری
زرداری صاحب پھر دیر کس بات کی، بسمہ اللہ کیجیے ناں۔
بھٹو کے آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے – وزیراعظم گیلانی
گیلانی صاحب، کیا آپ اس “ہمارا” میں شامل نہیں ہیں؟
بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی قرار داد آئی تو اسمبلی اسے منظور کر لے گی – سپیکر فہمیدہ مرزا
سپیکر صاحب آپ کو یقین ہے کہ آپ کا یہ خواب پورا ہو جائے گا؟
چیف جسٹس افتخار چوہدری کو اسمبلی کے ذریعے بحال ہونا چاہیے تھا – صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر
کس کو کہ رہے ہو؟
شریف برادران نے پارلیمانی تاریخ کا سب بڑا ڈاکہ ڈالا – پرویز الہی
پرویز صاحب آپ نے مشرف کے ساتھ ملکر نواز شریف کی وفاداری پر جو ڈاکہ ڈالا وہ کتنا بڑا تھا؟
لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے بات کروں گا – نواز شریف
لگتا ہے نواز شریف صاحب اپنے اس بیان کے انتظار میں ابھی تک حکومت سے بات نہیں کر سکے۔
تیس سال کے بعد بھی بھٹو کی قبر قاتلوں سے حساب مانگ رہی ہے – بی بی سی
اگر مدعی سست ہوں تو پھر مقتول انتظار ہی کرتا رہے گا
No user commented in " خبریں اور تبصرے "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply