ہمارے ایک قاری عابد صاحب نے ہماری پچھلی پوسٹ شراب نوشی کے تبصرےمیں ہماری توجہ ایک خبر کی طرف دلوائی ہے۔ اگر ملک دہشت گردی اور بجلی کے بحران جیسی آفتوں میں نہ گرا ہوتا اور میڈیا آزاد ہوتا تو یہ خبر نمایاں سرخی کے طور پر چھپتی۔ خبر یہ ہے کہ صدر زرداری کیساتھ جانے والے وزرا نے شراب کباب کی محفلیں اس طرح جمائیں کہ قومی غیرت کا بھی جنازہ نکال دیا اور وہ بھی سرکاری خرچ پر۔
اب یہاں پر صدر زرداری کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ خبر کے مطابق انہوں نے اس عیاشی کا سختی سے نوٹس لیا ہے مگر ہم ان سے نوٹس سے زیادہ توقع کر رہے ہیں۔ جس طرح میاں نواز شریف نے اصولوں پر اپنے ایم این اے کو استعفے پر مجبور کیا، ہم زرداری صاحب سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ سرکاری خزانے پر عیاشی کرنے والے وزیروں کو استعفے دینے کا حکم دے کر میاں نواز شریف سے بھی بازی لے جائیں گے۔
زرداری صاحب اگر اس امتحان میں پورے اترے تو ہم سمجھیں گے کہ وہ قومی خزانے کی رکھوالی کرنا جانتے ہیں اور اگر انہوں نے اپنے پیشرووں کی طرح اس واقعے کو ایک معمولی سا واقعہ تصور کیا تو پھر ان کوبھی شریک گناہ تصور کریں گے۔ ابھی تک پاکستان کی تاریخ میں کوئی وزیر اپنی اخلاقی عادات کی گراوٹ کی وجہ سے مستعفی نہیں ہوا اور اگر اس دفعہ ایسا ہوا تو یہ ایک ریکارڈ ہو گا۔ کیا خیال ہے زرداری صاحب اس امتحان میں پاس ہو جائیں گے یا پھر اپنے بی اے کے امتحان کی طرح اس دفعہ بھی فیل ہو جائیں گے؟
5 users commented in " صدر زرداری کیلیے ٹیسٹ کیس "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاب ایسا نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہوگا کہ کچھ بھی کرو، اس کے خلاف اظہار ناپسندیدگی کرو اور پھر سب کچھ بھول جاؤ. نہیں نہیں ایسا نہیں ہوگا. فل سٹاپ
جنہیں بے کسوں کے خون سے تر نوالہ کھانے اور مجبور اور غریب عوام کی ہڈیوں پہ اپنے محلوں کی بنیادیں رکھنے کی عادت ہو۔ اور ان کی آنکھیں اس وقت تک نہیں کھلتیں جب آنکھیں ہمیشہ کے لئیے بند ہوجاتی ہیں۔ حتٰی کہ سب طاقتوروں سے بڑھ کر طاقتور (اللہ سبحان و تعالٰی) کا وعدہ آن پہچے۔ اور موت انہیں دبوچ لے۔ وہ سوائے اپنے سے طاقتور کے علاوہ کسی دوسری اخلاقیات کو نہیں مانتے ۔
کسی بھی غیرت مند اور دیانتدار تہذیب میں ایسی خبر آنے پہ ساری حکومت مستعفٰی ہوجاتی۔مگر اندر خانہ آپ کے، ہمارے اور عوام کے اس طرح کے مطالبے پہ یہ سب ہنستے ہونگے۔ اور نادان گرادنتے ہونگے
جیسی عوام ویسے حکمران؟
اگر زرداری نے متعہ کردیا تو کیا برا کیا؟
اصلاح کرنی ہے تو اپنی جان اپنا مال اور اپنا وقت ایمان راسخ کرنے پر لگاؤ
اعمال صحابہ والے ہوںگے تو متعہ والا صدر کیسے مسلط ہوگا؟ افضل صاحب اصلاح کی اس راستے سے کوشش کر کے بھی دیکھیں، نا مراد نہ کوئی ہوا نہ ہوگا
اپ کی تحریر اور جاوید بھائی کے تبصرہ نے سب کہ دیا ہے
ویسے پرویز مشرف کو تو 6 سال لگے ۔۔ پر زرداری صاحب نے ریکارڈ عرصے میں اپنا امپریشن قائم کر لیا ۔۔
امپریشن ہی ہے ہر چوتھا ایس ایم ایس زرداری کی تعریف میں آ جا رہا ہوتا ہے
چوتھا نہیںیار دوسرا ایس ایم ایس
Leave A Reply