ايک صاحب جو کراچي کے رہائشی ہيں، تازہ تازہ کراچي سے آۓ ہيں اور شکل سے کافي نيک بزرگ لگتے ہيں۔ ہماري مجلس میں انہوں نے کچھ ايسے انکشافات کۓ جن پر يقين کرنے کيلۓ بہت بڑے جگر کي ضرورت ہے۔
انہوں نے بتايا کہ ايم کيو ايم بھائي کے نام پر لوگوں سے دھڑلے سے بھتہ لے رہي ہے۔ بلکہ ايک سرکاري ملازم نے انہيں بزاتِ خود بتايا کہ اس نے ايک کارکن کو بھائي کے آرڈر پر بيس ہزار روپيہ بھتہ ديا ہے۔
يہ بزرگ ايک پارک میں صبح کي سير کرتے ہيں اور وہاں پر ان کي کچھ لوگوں سے گپ شپ ہوتي رہتي ہے۔ ايک دن انہيں ايک کاروباري شخص ملے اور انہوں نے بتايا کہ ايم کيو ايم کے کارکنوں نے ان سے بھائي کے حکم پر ايک کروڑ روپيہ بھتہ ليا ہے
کراچي کے دوکانداروں سے باقائدہ بھتہ وصول کيا جارہا ہے اور جو انکار کرتا ہے اس کو سبق سکھايا جاتا ہے۔
اس طرح کے کاروبار کا نيويارک ميں رواج رہا ہے ۔ وہاں کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹھيکيداروں کا مافيا گروپ ہے اور وہ ہر دوکاندار سے ماہانہ بھتہ وصول کرتےہيں۔ اگر کوئي دوکاندار يہ کہے کہ اس کے پاس اٹھانے کيلۓ کوڑا کرکٹ نہيں ہوتا تب بھي وہ معاف نہيں کرتے۔ مگر پاکستان میں يہ پہلي بار سنا ہے کہ کوئي سياسي جماعت بھتے پر چل رہي ہے۔
کراچي ميں جو جگہ جگہ کھدائي ہو چکي ہے اور جس کي وجہ سے سڑکيں کھڈوں ميں تبديل ہوچکي ہيں ان کے بارے ميں لوگوں ميں يہ مشہور ہے کہ الطاف بھائي کي ايک دن انگوٹھي کھو گئ تھي اور اس کي تلاش کيلۓ سارے کراچي کو کھود کر رکھ ديا۔ يہ لطيفہ بھي انہي بزرگوں نے ہميں سنايا۔
يہ تو ہميں معلوم ہے کہ ايم کيو ايم ايک منظم جماعت ہے اور اس کے کارکنوں نے اگر ايک طرف جماعت کيلۓ مار کھائي ہے تو دوسري طرف اس مار کے بدلے میں کچھ لوگوں کو سبق بھي سکھاۓ ہيں۔ ليکن ہميں يہ پہلي بار معلوم ہوا ہے کہ لوگوں سے زبردستي جماعت کےنام پر چندہ ليا جا رہا ہے۔
اب اس بات ميں کتنا سچ ہے يہ کراچي کے مقيم بلاگر ہي بتا سکتے ہيں۔ ہم نعماس صاحب اور شعيب صفدر صاحب سے گزارش کريں گے کہ وہ اس بارے میں ہماري راہنمائي کريں اور بتائيں کہ ان بزرگوار کي باتوں ميں کتني سچائي ہے۔
History of MQM on Wikipedia
http://en.wikipedia.org/wiki/MQM
13 users commented in " کيا يہ سچ ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب اس بات میں حقیقت ھی حقیقت ہے، خاکسار جب تک کراچی میں رہا۔ اس قسم کی باتوں سے آگاہ رہا۔حقیقت تو یہ ہے کہ اس تنظیم نے جس قدر نقصان مہاجروں کو خود پہنچایا ہے، کسی اور نے نہیں۔ اردو سپیکینگ ہونے کے ناطے اس کی مہربانیوں کی داستانیں جتنی ہم جانتے ہیں اور کیا جانے گا، فاروق ٹیکسٹائل، ہمدرد فاونڈیشین ، پاک لینڈ سیمنٹ وغیرہ ان سب کی مہربانیوں کے شکار ھیں۔
aaah … The header bar looks really stunning …. really liked it a lot 🙂
تشدد اور بھتہ خوری!!!! اس جماعت کا دوسرا نام ہے!!!!!
جناب آپ نے جو بات نئو یارک کے متعلق کہی ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا ہوں، کمرشل کوڑا کرکٹ شہری انتظامیہ کے ذمے نہیں ہے مگر اس کے بارے میں ایک قانون ہے کہ کمرشل جگہوں والے اپنے کوڑا کرکٹ کا انتظام خود کریں گے اور اگر کوئی یہ سمجھے کہ کمرشل یہ بزنس کی جگہ کوئی کوڑا کرکٹ نہیں ہوتا تو ایک بے تکی بات ہے، آپ نئو یارک میں رہے ہیں یقنا یہاں کام بھی کیا ہو گا آپ نے دیکھا ہو گا کہ بزنس چاہے وہ چھوٹا سا ہی کیوں نا ہو جب شام کو بند ہوتا ہے تو انکے سامنے کوڑے کا ڈھیر بیگوں میں ڈال کے جاتے ہیں اور اگر انتظامیہ ایسا قانون نہیں بنائے جس سے ہر کوئی کسی گاربیج کمپنی کو ہائر کرے تو ایک دکان والا دوسری دکان کے سامنے کوڑا ڈال جائے، جو کہ اب بھی ہوتا ہے لیکن چونکہ کوڑا روز اٹھا لیا جاتا ہے اس لئے پتہ نہیں چلتا کہ کس نے اپنا کوڑا کسی دوسرے بزنس کے کوڑے کے ساتھ ڈالا ہوا ہے، ویسے بھی اس بات پر ٹکٹ شہری انتظامیہ دیتی ہے نہ کہ گاربیج کمنی والے، اس لئے اسے بھتہ کی بجائے قانون کہنا زیادہ بہتر ہوگا، بھتہ چوری چھپے لیا جاتا ہے جس کا ریکارڈ نہیں ہوتا، جبکہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں
MQM walay bhi koi doodh kay dhulay naheen hain woh bhi isi maashray kay afraad hain,un main bhi achay buray sab log mojod hain,phir aik masla yeh bhi hay kay koi mashoor hojaay to log us kay naam ka faaida bhi uthatay hain ab phir wahi baat kay jo log bhata lay rahay hain woh waaqai MQM kay log hain bhi ya naheen,yeh baat main sirf is liay kar rahi hoon kay hamaray khandaan or milnay walon main say to aaj tak kisi nay is qisim ki koi shakaayat naheen ki,baqi sach or jhoot ka to Allah hi ko pata hay,albata yahan meri dost jo khalis Panjaab say taluq rakhti hain or unki siasi wabastagi Muslimleeg(N) say jab kay un kay miaan ki PPP say hay unhoon nay mujhay bataya kay un ka aik makaan jo Karachi main hay us par karayadaar nay qabza kar lia tha or MQM waloon nay us say bari mushkilon say makaan khali karwa kardia or badlay main aik paisa bhi naheen lia,unhoon nay baqool unkay Altaf husain ko khat likha tha or us nay zati tor par ahkamaat jari kiay, khayaal rahay kay Karayadaar bhi MQM ka karkun tha,
داؤدي صاحب
اگر کبھي آپ اپنے بلاگ پر ايم کيو ايم کے تجربات سے مستفيد فرمائيں تو مہرباني ہوگي
شعيب صفدر صاحب
آپ نے دو لفظوں ميں بات ختم کردي ہم تو بھرپور تبصرے کي اميد لگاۓ بيٹھے تھے
جہانزيب صاحب
جس مافيا کي ہم نے بات کي ہے اس کو تو ہر کوئي جانتا ہے اور اس پر کتابوں کي کتابيں لکھي گئي ہيں۔ حيراني ہے کہ آپ کو خبر نہيں ہوئي۔
کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ٹھيکے ہميشہ ڈرگ مافيا کے پاس رہے ہيں اور اسي کے پردے میں اٹالين ڈرگ ڈيلنگ کا دھندا کرتے رہے ہيں اور اميد ہے اب بھي کررہے ہوں گے۔
مہر افشاں صاحبہ
ہميں شائد آپ کي باتوں پر يقين آجاتا اگر بعد ميں ہم وکي پيڈيا پر ايم کيو ايم کي ہسٹري نہ پرھتے۔ آپ بھي ايک نظر اس پر ڈالۓ اور پھر کہۓ کہ يہ سب سچ ہے يا جھوٹ۔
Afzal Sahab mainay sirf woh likha hay jis ka mujhay ilm tha or koshish yahi ki kay baat gair janibdari say ho main shaaid yeh baat pahlay bhi kah chuki hoon kay main kisi siasi jamaat say dilchaspi naheen rakhti,main sirf bugze Mavia kay khilaaf hoon or bus,agar aap logon ko yeh baat samajh naheen aati to is kay liay main kuch naheen kar sakti,or aap nay galiban maray tabsiray ko goor say naheen parha tha….
Aik baat or aap maray likhay ko sach manian ya na manain aap ki marzi main apnay Allah kay aagay jawaab dah hoon dosron kay liay jhoot bool kar mujhay kitnay nafloon ka sawaab hoga……………
wikipedia par jo kuch likha hay us ka humain pahlay say ilm hay laikin mari majbori yeh hay kay main Nawaz Shareef, Chodhri shujaat,Baynazeer or dosray siasat danon ko pasand naheen karti laikin in paartion main kaam karnay walay maamooli karkunon say mujhay koi parkhash naheen kion kay yeh mujh main say hain yani awaam main say or main unhain apna hi bhai band samajhti hoon,bas yahi farq hay mujh main or aap tamaam logon main…….
جس تنظیم کا سربراہ اتنا ڈرپوک ہے کہ جیل کی ڈر سے لندن جاکے بیٹھ جائے اس جماعت کا اللہ ہی حافظ۔ ممکن ہے اس جماعت کی بنیادیں نیک ارادوں پر رکھ گئی ہوں لیکن آج میں اسے اچھی جماعت کہ کے اپنے گناہ نہیں بڑھانا چاہتا۔
MUTTTEHDA QOM KO LOTOO MOVEMENT
Leave A Reply