ہميں زندگي ميں ہميشہ اس آدمي پر ترس آتا ہے جس کي بے بسي سے فائدہ اٹھا کر اسے ذليل کيا جارہا ہو۔اسي لۓ ہم نے زندگي ميں آج تک کسي ملازم کو اوۓ تک نہيں کہا۔ ذرا سوچيں کہ اگر آپ کسي امير آدمي کے ملازم ہوں اور آپ کي ذرا سي غلطي سے مالک کا معمولي سا نقصان ہوجاۓ اور وہ آپ کو ماں بہن کي گالياں دينا شروع کردے تب آپ کي کيا حالت ہوگي۔ يہ ابھي چند سال کي بات ہے کہ ايک ڈرائيور سپاہي نے اپنے آفيسر کو سرکاري بندوق سے قتل کر ديا اور خود تھانے پيش ہوگيا۔ اس کا بھي يہي گلہ تھا کہ آفيسر اس کي بے عزتي بہت کرتا تھا۔
يہي حال کمزور قوموں کا ہے جن پر طقتوروں نے مظالم کي انتہا کر رکھي ہے۔ ان مظالم کي ايسي ايسي وجوہات گھڑي ہوئي ہيں کہ ايک عام آدمي کو بھي معلوم ہوتاہے کہ يہ سب بہانے ہيں۔
اسرائيل نے فلسطينيوں کے کتنے عزيز و اقارب سالہا سال سے جيلوں ميں بند کۓ ہوۓ ہيں بلکہ عورتوں اور بچوں کو بھي نہيں چھوڑا۔ اس کے جواب ميں اگر فلسطيني اسرائيل پر حملہ کرتے ہیں تو وہ دہشت گردي ہے جس کي ساري دنيا مزمت کرتي ہے۔ دوسري طرف اگر فلسطيني ايک اسرائيلي فوجي کو پکڑ کر لے آتے ہيں تو اسرائيل اپنے فوجي کو چھڑانے کيلۓ فلسطين کي اينٹ سے اينٹ بجا ديتا ہے ليکن دنيا اس کي مزمت کرنے کي بجاۓ اس کي حوصلہ افزائي کرتي ہے اور اسے اس کا حق قرار ديتي ہے۔
موجودہ صورتحال ميں بھي کوئي طاقت درميان ميں کود سکتي تھي اور پہلے بات چيت سے اس مسٔلے کو حل کرنے کي کوشش کر سکتي تھي۔ ليکن نہيں اسلۓ کہ کمزور کا کوئي ساتھي نہيں ہوتا سب طاقتور کے دوست ہوتے ہيں۔ ليکن حيراني تب ہوتي ہے جب مسلمان ملک تماشائي بنے رہتے ہيں اور تو اور سلامتي کونسل کا اجلاس تک بلانے کي کوشش نہيں کرتے۔ اب جب مسلمان خود ہي بٹے ہوۓ ہيں تو پھر دوسروں کو دوش دينے کا کوئي فائد نہيں۔
يہ بھي کوئي جنگ نہ ہوئي اور نہ مقابلہ ہوا جب ايک طرف ٹينک اور طيارے ہوں اور دوسري طرف غليليں اور پتھر۔ ايک طرف ساري دنيا آپ کے ساتھ ہو اور دوسري طرف آپ کے اپنے ہي ساتھ چھوڑ جائيں۔ ايک طرف دولت کي ريل پيل ہو اور دوسري طرف سرکاري ملازموں کو تنخواہ دينے کيلۓ پيسے نہ ہوں۔
اب بھي وقت ہے کہ اسرائيل کو مجبور کيا جاۓ کہ نہتے فلسطينيوں پر چڑہائي روک دے اور بات چيت سے يہ مسٔلہ حل کرے۔ کوئي ان کے درميان پڑے اور ان کو بات چيت پر آمادہ کرے۔ مگر بات پھر وہي ہے کہ کوئي کيوں کرے جب اسے پتہ ہے کہ نہتے لوگ اکيلے ہيں ان کا دنيا ميں کوئي نہيں ہے۔ مگر يہ بات بھي وہ نہ بھوليں کہ جن کا کوئي نہيں ہوتا ان کا خدا ہوتا ہے۔
4 users commented in " نہتے فلسطيني اور طاقتور اسرائيل "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackکيا آپ نے ميرا مضمون “بنی اسراءيل اور اسرائيل” پڑھا ہے ؟ اگر نہيں تو مندرجہ ذيل يو آر ايل پر پڑھئے ۔
http://iftikharajmal.wordpress.com/818/
اجمل صاحب
ميں آپ کا بلاگ تواتر سے پڑھ رہا ہوں اور جس مضمون کا آپ نے حوالہ ديا ہے وہ ميں کافي پہلے پڑھ چکا ہوں۔ ميں آپ کي خدمات کا معترف ہوں اميد ہے اس کام کو جاري رکھيں گے
جزاک اللہِ خيرٌ
ميری راہنمائی بھی کيا کيجئے ۔ آخر ميں انسان ہوں جو خطا کا پُتلا ہے
Zulm kay khilaaf uth kharay honay walon ko hamaisha dahshat gard kaha gaya hay,kon dahshat gard hay or kon naheen is ka faisla waqt or Tareekh karti hay,
Laikin mazloom ki madad say Allah bhi haath utha laita hay agar woh us kay hukum say rogardani karrahay hoon,
Leave A Reply