امریکہ میں نو گیارہ کا واقعہ پیش آیا، اس نے نہ صرف دہشت گردوں کے نام بھی معلوم کر لیے بلکہ ایک زندہ دہشت گرد کو سزا بھی سنا دی۔ اسی طرح ممبئی دھماکوں میں بھارت نے ملزم پکڑے اور ان پر مقدمہ بھی چلایا جا رہا ہے۔ مگر پاکستان میں ہزاروں دھماکے ہو چکے ہیں لیکن کئی دھماکوں کے ملزموں کی شناخت کے باوجود نہ ابھی تک کسی کو سزائے موت ہوئی ہے اور نہ ہی ان کے سرغنہ کا پتہ چلا ہے۔

یہ تو ایسے ہی ہے جیسے امریکہ نے اسامہ بن لادن کے سارے ساتھی پکڑ لیے مگر وہ ان سے یہ تک معلوم نہیں کر سکا کہ اسامہ بن لادن ابھی زندہ ہے یا مر چکا ہے۔ پاکستان کے پاس سونگھنے والے کتے بھی ہیں، امریکی سپورٹ بھی ہے مگر اس کے باوجود ہماری پولیس اور فوج یہ پتہ نہیں چلا سکی کہ دہشت گرد کون ہیں اور ان کو سپورٹ کون کر رہا ہے۔ یہ معمہ ہم کئی روز سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حل نہیں ہو پا رہا۔