دوسرا کرکٹ ٹيسٹ جو ساؤتھ افريقہ کيخلاف کھيلا جارہا ہے پاکستان کا پلا ابھي تک بھاري ہے مگر شعيب کي ہيمسٹرنگ انجري نے پاکستان کي برتري کم کردي ہے۔ شعيب اختر جنہيں فٹنس کي وجہ سے ٹيم ميں شامل نہيں کيا گيا تھا کو بعد ميں ساؤتھ افريقہ بھيج کر بورڈ نے اپنے ہي جھوٹ کو سچ ثابت کرديا۔ بعد ميں شعيب نے دوسرے ٹيسٹ ميں ساؤتھ افريقہ کو ١٢٤ کے سکور پر آؤٹ کرکے ثابت کرديا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہے اور اس طرح بورڈ کے جھوٹ کي قلعي مزيد کھل گئ۔ شعيب اختر نے پہلي اننگز ميں صرف گيارہ اوورز ميں چار وکٹيں ليں۔

آج کي پاکستاني اخبار کي خبر ہے کہ ٹيسٹ کے دوسرے روز ميچ شروع ہونے سے پہلے پريکٹس کے دوران شعيب کي کوچ باب وولمر کيساتھ تلخ کلامي ہوگئ اور ٹيم کے سينئر ارکان نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کي کوشش کي۔ انضمام الحق کي شاندار بيٹنگ اور پلاننگ کي بدولت پاکستان کو پہلي اننگ ميں دوگني سے زيادہ ليڈ مل گئ مگر جب باؤلنگ کي باري آئي تو شعيب ميدان ميں نہيں اترے اور اس طرح پاکستان اپنے ايک اہم باؤلر سے محروم ہوگيا۔

 کرکٹ کي سائٹ کي خبر ہے کہ شعيب پھر ہيمسٹرنگ انجري کا شکار ہوگۓ ہيں۔ ليکن حالات و واقعات يہ بتاتے ہيں کہ بات کچھ اور ہے اور شعيب نے انجري کا بہانہ بنا کر کوچ کيساتھ تلخ کلامي کے خلاف اختجاج کے طور پر ميچ ميں کھيلنے سے انکارکرديا ہے۔

شعيب کي ذہني اپروچ کا موازنہ باکسنگ کے آئرن مين مائک ٹائسن کيساتھ کيا جاسکتا ہے۔ جنہوں نے اپني بيوقوفيوں کي وجہ سے اپنا کيريئر ہي تباہ نہيں کيا بلکہ معاشي طور پر بھي اپنے آپ کو تباہ کرليا۔ ابھي پچھلے دنوں جب وہ پھر نشے ميں ڈرائيونگ کرتے ہوۓ پکڑا گيا تو اس کي کار سے ہيروئن بھي برآمد ہوئي اور اب ہوسکتا ہے اسے پھر جيل کي ہوا کھاني پڑے۔ شعيب بھي اپنے لاابالي پن کي وجہ سے آج اس مقام کو حاصل نہيں کرسکا جو وہ اچھي پلاننگ سے کرسکتا تھا۔ اس نے اپنے کيريئر کا زيادہ حصہ لڑائي جھگڑوں ميں ہي ضائع کرديا۔

اگر شعيب ذرا بھي سمجھدار ہوتا تو وہ کوچ کيساتھ تلخ کلامي کو پسِ پشت ڈالتا اور صرف پاکستان کيلۓ کھيلتا۔ اس طرح وہ نيک نامي بھي کماتا اور پاکستان کے کام بھي آتا۔ پتہ نہيں شعيب نے ميچ کا بائيکاٹ کرکے کونسي عقل مندي دکھائي ہے۔ اس نے يہي ثابت کيا ہے کہ جب دل کو عقل پرترجيح دي جاتي ہے تو پھر اسي طرح کے فيصلے ہوتے ہيں جسطرح مجنوں نے ليلي کيلۓ اپني زندگي تباہ کرلي اور رانجھے نے ہير کيلۓ اپنا تخت چھوڑ ديا۔

ہوسکتا ہے شعيب کو اب واپس بھيج ديا جاۓ اور اس کا مستقبل تاريک ہوجاۓ۔ ہماري کرکٹ بورڈ سے استدعا ہے کہ وہ شعيب اور کوچ کے درميان غلط فہمي کو دور کرانے کي کوشش کرے تاکہ ايک طرف پاکستان اپنے اچھے باؤلر سے محروم نہ ہوجاۓ اور دوسرے ايک کھلاڑي کا مستقبل تاريکي سے بچ سکے۔ پاکستان کو شيعب کي اگلے ورلٹ کپ ميں شديد ضرورت ہے اور اسے ٹيم ميں رکھنے کيلۓ بورڈ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔