وکلا اور پولیس میں آج کل خوب ٹھنی ہوئی ہے۔ وکیل احتجاج کرنے کیلیے اکٹھے ہوتے ہیں اور پولیس احتجاج روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ ڈیجیٹل کیمروں کی وجہ سے آج کل ہر واقعے کی بے تحاشہ تصاویر چھپنے لگی ہیں۔ ہمیں وکلا اور پولیس کی چپقلش کی یہ تصویر سب سے الگ لگی ہے۔ وکیل کے ڈنڈے سے بچنے کیلیے پولیس والا مسکرا کر کیا کہ رہا ہے، ذرا اندازہ تو لگائیے۔

ہمارا اندازہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہا ہو گا "اوئے کجھ حیا کر کاکا،  کی کر رہیا ایں"۔