چوہدری برادران اپنے والد چوہدری فضل الہی کے قتل کا ذمہ دار بھٹو فیملی کو قرار دیتے رہے ہیں۔ بھٹو نے اپنے دور میں چوہدری فضل الہی کو بھینس چوری کے الزام میں جیل کی ہوائی کھلائی۔ جب چوہدری برادران کو جنرل مشرف کے طفیل حکومت ملی تو ان کے دور میں آصف زرداری کئی سال جیل میں بند رہے اور بنیظیر کو وطن واپس نہیں آنے دیا گیا۔ انہی کے دور میں بینظر کو دوبارہ وزیراعظم بننے سے روکنے کیلے آئین میں ترمیم کی گئی۔ چوہدرری برادران کی حکومت میں بینظیر قتل ہوئیں۔

اب یہی لوگ آپس میں گلے مل رہے ہیں اور ملکر حکومت کریں گے۔ چوہدری برادران جہاں اپنے باپ کے قاتلوں کو بھول گئے ہیں وہیں آصف زرداری اپنی بیوی کے قتل اور اپنی قید کے ذمہ داروں کومعاف کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے پی پی پی مسلم لیگ ق کو قاتل لیگ کہتی رہی ہے۔ واہ ری سیاست اور خود غرضی یہ تیرے ہی کمال ہیں کہ کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے ہیں۔ نہ کوئی خوداری نظر آ رہی ہے، نہ غیرت اور نہ پنجاب اور سندھ کی اپنے بزرگوں کے قاتلوں کو نہ معاف کرنے کی روایت۔ جس طرح کا کردار یہ دو جماعتیں دکھا رہی ہیں ان سے بھلائی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔