سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر کے مطابق ایم کیو ایم نے بھتہ خوری کا آغاز کیا۔ اس بات کا انکشاف ہم پانچ سال قبل ایک پوسٹ میں کر چکے ہیں۔ اب اجمل پہاڑی کے اقرار جرم نے ایم کیو ایم کے بھتہ خوری کیساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے راز کو بھی افشاں کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے جس بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی بیماری کو پروان چڑھایا اس نے بعد میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کل صدر زرداری کیساتھ جنرل کیانی کی ملاقات اور آج ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کراچی میں آئندہ رونما ہونے والے واقعات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ اینکر شاہد مسعود اور کراچی کے آئی جی کی رائے سے ہم اتفاق کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی میں نسلی فسادات برپا ہو سکتے ہیں۔
ہماری سپریم کورٹ سے یہی استدعا ہے کہ اگر اس نے کراچی کے حالات کا سوموٹو ایکشن لیا ہے تو پھر اسے انجام تک پہنچایا جائے۔ سپریم کورٹ کی بات درست ہے کہ جماعت بچانے سے ملک بچانا زیادہ اہم ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ کراچی کے حالات کو درست کر دیا جائے اور عوام کو سیاسی جماعتوں کے خوف سے آزاد کر دیا جائے۔
No user commented in " ایم کیو ایم بھتہ خوری کی موجد "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply