جیو کے پروگرام میرے مطابق میں حسن نثار نے بہت خوبصورت باتیں کیں۔ میزبان ماریہ میمن نے بتایا کہ ایک سروے میں کینیڈا اور آسٹریلیا کے لوگوں کو سب سے بڑے باکردار پایا۔ سب سے بڑے بدکرداروں میں ایران، عراق اور پاکستان کے لوگ شامل ہیں۔ حسن ںثار نے پھر مسلمانوں کی تنزلی کومختصر الفاظ میں اس طرح بیان کیا۔ دنیا کے بہترین انسان حضرت محمد صلعم کے ماننے والوں کو اس حال میں میں پہنچایا ان کے حکمرانوں نے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ اس کے جواب میں میزبان نے برنارڈ شاہ کا قول سنایا۔ برنارڈ شا نے کہا تھا کہ اسلام سب سے بہترین مذہب ہے مگر اس کے ماننے والے سب سے بدترین ہیں۔
یہ ہے بھی حقیقت کہ مسلمانوں کو تباہ کیا تو ایک دوسرے نے۔ پچھلے پچاس سالوں کی جنگیں دیکھ لیں سب مسلمانوں نے ایک دوسرے کیخلاف لڑیں۔ دراصل ہمارا المیہ یہ ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہی نہیں اور حکمران تو ویسے ہی بکے ہوئے ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی کرسی بچانے کیلیے دوسروں کے مفادات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ انہی حکمرانوں نے عوام کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں نہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور نہ ترقی کیلیے انہیں بہترین ماحول دیا۔ یہ کھیل مرغی پہلے یا انڈہ والا ہے۔ یعنی پہلے کرپٹ مسلمان حکمرانوں پر قابض ہوئے یا پہلے مسلمان انپڑھ بنے۔
زباں سے دیس دھرتی کو یہ پاکستاں بھی کہتے ہیں
مسلماں ہیں وفا کو حاصل ایماں بھی کہتے ہیں
مگر غیرت نہ جانے کیا ہوئی اہل قیادت کی
وطن کو لوٹے بھی ہیں وطن کو ماں بھی کہتے ہی
نامعلوم شاعر
9 users commented in " اسلام بہترین مذہب مگرماننے والے بدترین بدکردار "
Follow-up comment rss or Leave a Trackback” کردار کا سروے ” ؟
یہ کیسے ممکن ہے ؟
یار لوگ بھی چھوڑوُ ہیں !
عثمان صاحب
اس طرح کا سروے ممکن ہے۔ کچھ عرصہ قبل کسی نے اسی طرح کا سروے اس انداز میں کیا تھا۔ انہوں نے مختلف ممالک میں راہ چلتے اپنا سیل فون جان بوجھ کر گرایا اور دیکھا کہ کتنے لوگ واپس کرتے ہیں۔
مسلمان اپنے کردار کی وجہ سے ہی اتنا پیچھے چلے گئے ہیں۔
اس کا مطلب یہ کبھی نہیں سدھریں گے
شعیب صاحب
کچھ نہیں کہ سکتے کب تبدیلی آ جائے۔ تاریخ گواہ ہے کہ زوال کو عروج اور عروج کو زوال آتا رہا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ان کا زوال یعنی قتل و غارت گیری کے علاوہ عیاشی بھی تھی ۔
فی الحال عرب ممالک اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
Mere khyal mai Muslim hukamrano ki waja se musalman piche rih gave….
Shukur hai abul Inqilab shoro hai…….
جاوید افضل کیا آپ خود کو بھی اسلام کا بدترین ماننے والا سمجھتے ہیں؟؟؟
اگر کردار کا سروے سیل فون گرانے سے ہوتا ہے تو میں کینیڈا میں رہتا ہوں شرط لگا کر کہتا ہوں کہ نوے فیصدی کبھی واپس نہیں ملنے کا ۔ کئی لوگوں کو جانتا ہوں جنکا ویسے ہی چوری ہو گیا ۔
Leave A Reply