پاکستان جنوبی افریقہ کے دورے کا اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ اپنی غیرحاضر دماغی کی وجہ سے چار رنز سے ہار گیا۔ ہماری ٹیم کو جب نظر آیا کہ بارش ہونے والی ہے تو اسے سکور بورڈ پر نظر رکھنی چاہیے تھی۔ مگر ایسا نہ ہی بیٹنگ کرنے والوں کے ذہن میں آیا اور نہ ہی باہر سے سگنل ملا۔ جب کیپٹن بیٹنگ کر رہا ہو تو اسے ایک ایک پل کی خبر ہونی چاہیے۔ اگر کیپٹن نے ایسا نہیں کیا تو شک کرنا ہمارا حق ہے کہ پاکستان نے جان بوجھ کر یہ ماچ ہارا ہو گا۔