حکمران اپنی حفاظت کیلیے اپنے محلوں کے ارد گرد بم پروف اونچی اونچی دیواریں کھڑی کر سکتے ہیں مگر عوام کے تحفظ کیلیے دریاؤں کے بند سیلاب پروف نہیں بنا سکتے۔ تف ہے ایسی بے حسی پر۔
کیا نواز شریف، کیا زرداری اور کیا باقی کے ممبران اسمبلی، کسی نے آج تک اسمبلی میں ایسا بل پیش نہیں کیا جس میں دریاؤں کے بند مضبوط کرنے کا ذکر ہو۔ کسی نے نہ دھرنا دیا اور نہ احتجاج کیا کیونکہ انہیں معلوم ہے عوام کیڑے مکوڑے ہیں جو صرف ووٹوں کی حد تک ان کیلیے اہم ہیں اس کے بعد وہ مریں یا جیئں حکمرانوں کو فکر نہیں۔ عوام کو اگر اگلے سال کے سیلاب سے بچنا ہے تو پھر انہیں اس سیلاب کے بعد اسلام آباد اسمبلی کے سامنے عوامی سیلاب لانا ہو گا۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر ہر سال سیلاب ان کی قسمت میں لکھ دیا جائے گا۔
No user commented in " فصیلیں اور بند "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply