ہم کچھ عرصے سے اپنے بلاگ پر مندرجہ ذيل سروے یہ جاننے کیلیے کر رہے تھے کہ پاکستان کی ترقی کیلیے کیا ضروری ہے؟

n

پاکستان کی ترقی کیلیے ضروری ہے
  • Add an Answer
View Results

آپ نتائج سے دیکھ سکتے ہیں کہ اکثریت کی رائے میں تعلیم اور مخلص حکومت پاکستان کی ترقی کیلیے ضروری ہیں۔ اگر موجودہ روش کو دیکھا جائے تو مخلص حکومت تو پاکستان کو مستقبل قریب میں نصیب ہونے والی نہیں ہے۔ اگر  ہمارے اندازے کے مطابق حکومت مخلص نہ ہوئی تو پھر وہ تعلیم سے لاپرواہی برتتے ہوئے قوم کو ان پڑھ رکھ کر غیروں سے اس غداری کا انعام وصول کرتی رہے گی۔

تیسرے نمبر پر انصاف ہے مگر انصاب بھی مخلص حکومت کی وجہ سے ہوگا۔ اسلیے ترقی کرنے کیلیے مخلص حکومت کا ہونا بہت ضروری ہے اور مخلص حکومت تبھی آئے گی جب لوگ پڑھ لکھ جائیں گے۔ تاکہ پڑھ لکھ کر وہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استمال کرسکیں۔

 غیروں کو معلوم ہے اگر مسلمان تعلیم میں ترقی کرگئے تو پھر وہ ان کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اسلیے انہوں نے مسلمانوں کو تعلیم کے علاوہ باقی تمام مشاغل میں مصروف رکھا ہوا ہے۔ مگر وہ ایک بات بھول رہے ہیں وہی میڈیا جس کو انہوں نے مسلمان ملکوں میں متعارف کرایا تاکہ مسلمان گمراہ ہوجائیں اب ان میں بیداری کا سبب بھی بن رہا ہے۔ مسلمان اسی میڈیا کے ذریعے اب جاننے لگے ہیں کہ غیروں کے مفادات کیا ہیں اور انہیں کون پال رہا ہے۔ یہی میڈیا اب پاکستانیوں کے عقل و شعور کو بھی بالغ بنا رہا ہے اور لوگ مذہب اسلام کیساتھ تعلیم کی طرف بھی زیادہ دھیان دینے لگے ہیں۔ پاکستان میں جگہ جگہ پرائیویٹ سکول و کالج کھل چکے ہیں اور اب تعلیم کے راستے میں میرٹ بھی رکاوٹ نہیں رہا۔

 صرف غریب آدمی کیلیے تعلیم مشکل بنتی جارہی ہے مگر اس کا علاج بھی مخیر حضرات طلبا کو وظیفوں کی صورت میں کررہے ہیں۔ پہلے کہاں ملک میں گنی چنی انجنئرنگ یورنیورسٹیاں اور میڈیکل کالج ہوتے تھے اب پاکستان کے ہر شہر میں یہ قائم ہو چکے ہیں۔ یہی حال اکاؤنٹنگ اور بزنس کا بھی ہے۔ لوگ دھڑا دھڑا ایم بی اے کرکے  عوامی شعور میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ہاں اگر حکومت مخلص ہوتی تو تعلیم کا حصول مزید آسان ہوجاتا جس کی وجہ سے ترقی میں تیزی آجاتی۔ موجودہ حکومت کے بجٹ سے اس کے ارادوں کا پتہ چل جائے گا۔ اگر تو اس نے بھی سابقہ حکومت کی طرح تعلیم کیلیے معمولی سی رقم مختص کی تو یہی سمجھا جائے گا کہ یہ بھی غیروں کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلنے والی حکومت ہے۔