يوسف يوحنا نے ايک ٹي وی انٹرويو ميں انکشاف کيا ہے کہ انہوں نےاب اعلانيہ اسلام قبول کر ليا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسلام تين سال قبل قبول کر ليا تھا مگر بعض وجوہات کي بنا پر اعلان نہيں کر رہے تھے۔ ان کي بيگم بھي تين ماہ قبل مشرف بہ اسلام ہو چکي ہيں۔ انہوں نے اپنے عزيزوں کو بھي مشورہ ديا کہ وہ بھي اسلام قبول کر ليں۔
انہوں نے بتايا کہ وہ کچھ عرصہ سے تبليغي جماعت کے ساتھ اسلام کا مطالعہ کر رہے تھے اور اسي جماعت کي وجہ سے وہ مسلمان ہوۓ ہيں۔ انہوں نے لوگوں سے اپيل کي کہ وہ اب ان کے خلاف منفي پروپيگنڈہ نہ کريں اور ان کيلۓ دعا کريں کہ وہ ثابت قدم رہيں۔