محفوظات February, 2008کے
تحریر29th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
اس تصویر میں پی پی پی۔ مسلم لیگ ن، اے این پی اور دوسری متوقع حکومتی پارٹیوں کی پہلی شوآف میٹنگ میں شرکاء بینظیر کی مغفرت کی دعا مانگ رہے ہیں۔ اکثرلوگ مدارس کے طلبا کو دعا کیلیے قرآن شریف پڑھانے کیلیے بلانے کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کی دلیل یہ ہوتی ہے کہ […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر28th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
حامد میر پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان کے پہلے پروگرام میں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا اگر حکومتی پارٹیوں نے 58[2]- بی کی ترمیم آئین سے ختم کرنے کی کوشش کی تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔ اب پتہ نہیں یہ ان کا ذاتی بیان تھا یا […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر27th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
اس تصویر میں لگتا ہی نہیں کہ چوہدری شجاعت موجودہ انتخابات ہارگئے ہیں۔ وہ تو نازنینوں کے جمگھٹ میں بیٹھے کنگ شاہ رخ کو بھی مات دے رہے ہیں۔ تصویر کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلیے چوہدری شجاعت نے عمر رسیدہ کی بجائے دو جوان پارلیمنٹیرینز کو اپنے دائیں بائیں بٹھایا ہوا ہے۔ بڑھاپے کو […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر26th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
انتخابات میں جب کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہ ہو تو پھر آزاد امیدواروں کیساتھ ساتھ باغی ارکان اسمبلی کی بھی موج ہو جاتی ہے۔ موجودہ انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں آزاد ارکان منتخب ہوئے ہیں اور اب وہ جوق درجوق متوقع حکمران پارٹي میں داخل ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اپنی پارٹی سے […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر24th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
ایک دن پہلے کی جنگ کی خبر کی شہ سرخی “وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو چئیرمین نیپرا بنانے کیلیے صدارتی آرڈیننس میں ترمیم” اور آج کی جنگ کی خبر کی شہ سرخی “نگران وزیراعظم سومرو کا سینٹ کے سابق چئیرمینوں کیلیے قیمتی مراعات کا تحفہ” کو پڑھ کرہمیں پنجابی کی ضرب المثل” انہاں ونڈے ریوڑیاں مُڑ مُڑ اپنیاں نوں” یاد آگئی ہے۔ خود غرضی […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر21st February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسے مسلمان ملکوں میں پزیرائی نہیں مل رہی۔ خاص طور پر اسرائیل کی طرف امریکی جھکاؤ کی وجہ سے مسلمان امریکہ پر ابھی تک مکمل اعتماد نہیں کرتے۔ جس ملک میں آزادنہ انتخابات ہوتے ہیں اس ملک میں امریکہ مخالف سیاسی جماعتیں فتح حاصل کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر20th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
موجودہ انتخابات میں عوام کو اتنی خوشی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے جیتنے کی نہیں ہوئی جتنی خوشی ریٹائرڈ جنرل صدر مشرف کی پارٹی مسلم لیگ ق کے ہارنے کی ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لوگوں نے جیتنے کی بجائے ہارنے والوں کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر19th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
ریٹائرڈ جنرل صدر مشرف کی قائم کردہ جماعت مسلم لیگ ق کو عبرت ناک شکست کے بعد جنرل صاحب کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیے اور اگر ان میں ذرہ برابر فوجی انا باقی ہے تو صدارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ لیکن کیا جائے ہم ذاتی مفاد اور خودغرضی میں اس حد تک آگے نکل چکے […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر19th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
یہ تو بعد کی بات ہے کہ حکومت کس کی بنتی ہے اور حکومت سازی کیلیے کیسے کیسے جوڑ توڑ ہوتے ہیں۔ وقتی طور پر تو ہم کچھ لوگوں کے ہارنے کا جشن منارہے ہیں۔ ہم پچھلے پانچ سال سےچند غدار اور غیرمحب وطن سیاستدانوں کو بدعائیں دیتے رہے ہیں جو آخرکار ان کو لگ ہی […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر18th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
انتخابات 2008 کے تازہ ترین نتائج انٹرنیٹ پر دکھانے کیلیے القم آن لائن اور چینل 5 ٹی وی نے عمدہ انتظام کیا ہے۔ آپ مندرجہ ذیل لنکس پر انتخابات کے نتائج کی تازہ ترین صورتحال جان سکتے ہیں۔ نتائج قومی اسمبلی http://www.channel-5.tv/elecform.php http://urdubloggers.com/ نتائج صوبائی اسمبلی http://www.channel-5.tv/pa_elecform.php ہمیں اب تک یاد ہے ہم نے 1971 کے […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر18th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
خدا خدا کرکے ووٹنگ کا وقت ختم ہوا اور امید کے برخلاف انتخابات زیادہ تر پرامن ہی رہے۔ ہمارے اعلان کے مطابق انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والوں کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ انہوں نے بائیکاٹ کرکے غلطی کی۔ ہاں اگر اصولوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو انتخابات کا بائیکاٹ بنتا تھا مگر بائیکاٹ کا […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر17th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
جن لوگوں کے ہارنے کی بدعا ہم نے مانگ رکھی ہے ان میں ڈاکٹر شیر افگن بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ صرف اور صرف ڈاکٹر شیرافگن کا ایک ڈکٹیٹر کی حمایت کرنا تھا جس کیلیے انہوں نے قانون کی پتہ نہیں ہزاروں توجیہات کرڈالیں۔ ایک دفعہ تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دوسرے جج صاحبان […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر16th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
مسلم لیگ ق جس نے پچھلے پانچ سال بلکہ غیرسرکاری طور پر آٹھ سال حکومت کی ہے موجودہ انتخابی مہم کچھ ایسے وعدے کر رہی ہے جن کو پڑھ کر ان کی لیڈرشپ کی عقل پر شک ہونے لگتا ہے۔ ایک طرف چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں جن میں […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر15th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
اٹھارہ فروری کے انتخابات کے جلسوں میں سیاسی لیڈروں کے بڑے مزے دار اور چست فقرے سننے کو مل رہے ہیں۔ سروے بدنیتی ہیں، نتائج کیخلاف احتجاج کچل دیں گے ۔ جنرل ریٹائرڈ صدر مشرف میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں مجھے خوف آتش گل سے ہے کہ کہیں چمن کو […]
پڑھنا جاری رکھیے
تحریر13th February, 2008کو چھپی
مصنف
adminزمرہUncategorized
آج کل انتخابات کا زور ہے مگر وہ گہماگہمی نظر نہیں آرہی جو ہونی چاہیے تھی۔ چوٹی کے لیڈروں کے علاوہ دوسرے پارٹی لیڈرز لگتا ہے مقامی سیاست میں مصروف ہیں تبھی ان کے بیانات میڈیا میں نظر نہیں آرہے۔ ہم نے طالبعلمی کے زمانے میں اپنے کالج کے سٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کے موقع […]
پڑھنا جاری رکھیے